پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر برقرار

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دو دن تک بڑھنے کے بعد اتوار کے روز ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دو دن تک بڑھنے کے بعد اتوار کے روز ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں ۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پیٹرول 96.12 روپے اور ڈیزل 86.98 روپے فی لیٹر پرمستحکم رہا ۔

دہلی میں مئی مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا ۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 1.89 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.83 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دیگرشہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہو ئی ہے ۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 102.30 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.39 روپے فی لیٹر رہی۔


چنئی میں پٹرول 97.43 روپے اور ڈیزل 91.64 روپے فی لیٹرپرفروخت ہوا ۔ کولکتہ میں ایک لیٹرپٹرول 96.06 روپےاورڈیزل 89.83 روپے میں رہا ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہے ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر —————-- پٹرول ——————-- ڈیزل

دہلی ————-- 96.12 —————-- 86.98

ممبئی ————-- 102.30 ————— 94.39

چنئی ————-- 97.43 —————-- 91.64

کولکتہ ———— 96.06 —————— 89.83

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔