عام بجٹ سے عام آدمی کو مایوسی، انکم ٹیکس میں کوئی راحت نہیں، ڈجیٹل کرنسی آئے گی چلن میں

اس بجٹ میں امید کی جا رہی تھی کہ کسانوں کے لئے بڑے اعلانات کئے جا سکتے ہیں۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، جو بھی اعلانات ہیں وہ کسانوں کے فوری فائدہ کے نظر نہیں آتے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لگاتار چوتھی مرتبہ عام بجٹ پیش کیا، لیکن ان سفارشات میں باتیں بہت ہوئیں لیکن عام آدمی کو بظاہرکوئی راحت نہیں ملی۔ ان بجٹ سفارشات میں انکم ٹیکس کی حد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نرملا سیتارمن کے بجٹ 2022-23 کا مرکز امرت مہتسو یعنی آزادی کے سو سال پورے ہونے پر رہا۔

وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ آر بی آئی جلد ڈجیٹل کرنسی جاری کرے گا، یعنی ملک میں ڈجیٹل کرنسی کے لئے راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اس سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس ضرور زیادہ ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے جب حکومت نے ڈجیٹل کرنسی کے دروازہ کھولے ہیں۔ اس بجٹ میں امید کی جا رہی تھی کہ کسانوں کے لئے بڑے اعلانات کئے جا سکتے ہیں۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، جو بھی اعلانات ہیں وہ کسانوں کے فوری فائدہ کے نظر نہیں آتے۔


واضح رہے نرملا سیتارمن نے ہیروں کے زیورات کی کسٹم ڈیوٹی کم کر دی ہے لیکن چھتریوں پر امپورٹ ڈیوٹی بڑھا دی ہے یعنی زیورات سستے ہوں گے اور چھتریاں مہنگی ہوں گی۔ ادھر حکومت نے ایک بڑا فیصلہ یہ لیا ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس اور سر چارج میں کمی کر دی ہے یعنی کارپوریٹ گھرانوں کے لئے بڑی راحت اور حز ب اختلاف اس کو بڑا مدا بنائے گی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت کو اس مرتبہ سب سے زیادہ جی ایس ٹی موصول ہوا ہے۔ انہوں نے کہا یہ اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ چھوٹے کاروبار کو راحت پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن روز گار فراہم کرنے کی جب بات کی گئی تو حکومت صرف ساٹھ لاکھ روزگار فراہم کرے گی یعنی حکمراں جماعت کا ہر سال دو کروڑ روزگار کا وعدہ بھی ایک طرح سے جملہ ہی ثابت ہو رہا ہے۔


وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایک ملک ایک رجسٹریشن کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ ریاستوں کو ایک لاکھ کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ خواتین کے لئے کئی اعلانات کئے گئے ہیں۔ طلباء کی تعلیم کے لئے بھی اعلان ہوئے ہیں اور ریلوے کے تعلق سے بھی تعمیراتی کاموں کا اعلان کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔