تیل قیمتوں میں پھر اضافہ، ممبئی میں پٹرول 101 روپے، دہلی میں 95 روپے سے متجاوز

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کے روز ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ سے پہلی بار ممبئی میں پٹرول 101 روپے اور دہلی میں 95 روپے فی لیٹر کو عبور کر چکا ہے

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کے روز ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ، جس کی وجہ سے پہلی بار ممبئی میں پٹرول 101 روپے اور دہلی میں 95 روپے فی لیٹر کو عبور کر چکا ہے۔

ملک کے چار میٹروپولیٹن شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ گزشتہ 4 مئی سے لے کر اب تک 19 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ باقی 15 دنوں میں قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.63 روپے اور ڈیزل 5.22 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔


معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی اور ممبئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 27-27 پیسے اضافے سے 95.03 روپے اور 101.25 روپے فی لیٹر ہوگئیں۔ دہلی میں ڈیزل 29 پیسے اور ممبئی میں 31 پیسے مہنگا ہوا۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 93.30 روپے اور دہلی میں 85.95 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

کولکاتا میں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر 95.02 روپے اور ڈیزل 29 پیسے اضافے سے 88.80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ چنئی میں ، پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 96.47 روپے اور ایک لیٹر ڈیزل 90.66 روپے میں ملا۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 95.03 —————— 85.95

ممبئی ————— 101.25 —————— 93.30

چنئی —————- 96.47 -—————- 90.66

کولکاتا ———— 95.02 —————— 88.8

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔