تیل قیمتوں کی آگ بھڑکنے کا سلسلہ جاری، پٹرول-ڈیزل کے داموں میں ایک بار پھر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک دن کے وقفے کے بعد جمعرات کے روز ایک نئے ریکارڈ پر پہنچ گئیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 7 پیسے مہنگا ہو گیا

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک دن کے وقفے کے بعد جمعرات کے روز ایک نئے ریکارڈ پر پہنچ گئیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 7 پیسے مہنگا ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول 104 روپے فی لیٹر اور چنئی میں 99 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے۔

دہلی میں پٹرول کی قیمت 26 پیسے کے اضافے کے ساتھ 97.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 7 پیسے اضافے کے سے 88.30 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.15 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔


ممبئی میں بھی پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل سات پیسے مہنگا ہوگیا۔ آج سے یہاں ایک لیٹر پٹرول 103.89 روپے اورایک لیٹرڈیزل 95.79 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

چنئی میں پٹرول 23 پیسے مہنگا ہوکر 98.88 روپے اور ڈیزل چھ پیسے کے اضافے سے 92.89 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں سات پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ وہاں پٹرول 97.63 روپے اور ڈیزل 91.15 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیںَ

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 97.76 ————— 88.30

ممبئی ————— 103.89 ———— 95.79

چنئی ————— 98.88 ————— 92.89

کولکاتا ———— 97.63 ————— 91.15

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔