عوام پر تیل کی مار جاری! پٹرول ممبئی میں 105، چنئی میں 100 اور دہلی میں 99 روپے سے تجاوز

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کی وجہ سے پہلی بار ممبئی میں اس کی قیمت 105 روپے، چنئی میں 100 اور دہلی و کولکاتا میں 99 روپے فی لیٹر پہنچ گئی

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دو دن کے بعد جمعہ کے روز ایک بار پھر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کی وجہ سے پہلی بار ممبئی میں اس کی قیمت 105 روپے، چنئی میں 100 اور دہلی و کولکاتا میں 99 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی استحکام رہا۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 40 پیسے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد 99.16 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ڈیزل 89.18 روپے فی لیٹر پر برقرار رہا۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا تھا ۔ مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ ممبئی میں پٹرول 34 پیسے مہنگا ہوکر 105.24 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جبکہ ڈیزل 96.72 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔