مکیش امبانی ملک کے امیر ترین افراد میں 12 ویں سال بھی سر فہرست

تیل اور مواصلات سے لیکر مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی مسلسل 12ویں برس ملک کے 100امیروں کی فہرست میں اول نمبر پر ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: تیل او ر مواصلات سے لیکر مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی مسلسل 12ویں برس ملک کے 100امیروں کی فہرست میں اول نمبر پر ہیں۔

فوربس کی طرف سے 2019کے لئے جاری کردہ اس فہرست میں مسٹر امبانی مسلسل ٹاپ پر ہیں۔ ان کی مجموعی املاک کا51.4ارب ڈالر کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے اس میں چالیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ انفراسٹرکچر شعبہ کے اہم صنعت کار گوتم اڈانی اس بار دوسرے سب سے امیر بنے ہیں۔ مسٹر اڈانی کی مجموعی املاک 15.7ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ انہوں نے اس برس آٹھ پائیدان کی چھلانگ لگائی ہے۔

اشوک لی لینڈ کے پرموٹر ہندوجا برادرس مجموعی طورپر 15.6ارب ڈالر کی املاک کے ساتھ تیسرے، شاپورجی پالونجی مستری 15 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے، کوٹک مہندرا بینک کے ادے کوٹک 14.8ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں اور 14.4ارب ڈالر کے نیٹ ورتھ کے ساتھ ایچ سی ایل کے شیو نڈار اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ ایونیو سوپر مارٹ کے رادھاکرشنن دمانی ساتویں، گودریج فیملی آٹھویں، آرسیلر متل کے لکشمی متل نویں اور آدتیہ برلا گروپ کے کمار منگل برلا دسویں امیر آدمی ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Oct 2019, 10:31 PM