کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں کمی، گھریلو سلنڈر کی قیمت غیر تبدیل
نئے سال 2025 کے پہلے دن کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے دام 14-16 روپے تک کم ہو گئے، جبکہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس
نئی دہلی: نئے سال 2025 کی شروعات یعنی یکم جنوری کو آئل اور گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ یہ کٹوتی 19 کلوگرام والے کمرشل گیس سلنڈر کے لیے کی گئی ہے، جبکہ گھریلو گیس سلنڈر (14 کلوگرام) کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
یکم جنوری 2025 سے 19 کلوگرام والے کمرشل گیس سلنڈر کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی میں یہ سلنڈر اب 1804 روپے کا ہوگا، جو پہلے 1818.50 روپے کا تھا، یعنی 14.50 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح، کولکتہ میں یہ سلنڈر 1927 روپے سے کم ہو کر 1911 روپے کا ہوگیا، یعنی 16 روپے کی کمی ہوئی۔
ممبئی میں 19 کلوگرام کا کمرشل گیس سلنڈر اب 1756 روپے کا ہے، جو پہلے 1771 روپے کا تھا، یعنی 15 روپے کی کمی ہوئی۔ چنئی میں، یہ سلنڈر 1980.50 روپے سے کم ہو کر 1966 روپے کا ہو گیا ہے۔
دسمبر 2024 میں، 19 کلوگرام والے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ دہلی میں اس کی قیمت 1818.50 روپے ہو گئی تھی، جبکہ نومبر میں یہ 1802 روپے کا تھا۔ کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں یکم اگست 2024 سے مستحکم ہیں۔ یکم جنوری 2025 کو بھی ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دہلی میں 14 کلوگرام کا گھریلو گیس سلنڈر 803 روپے، کولکاتا میں 829 روپے، ممبئی میں 802.50 روپے، اور چنئی میں 818.50 روپے میں دستیاب ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔