کساد بازاری پر حکومت نے ابھیجیت بنرجی کی بات نہیں سنی: چدمبرم

چدمبرم نے کہا کہ وہ ملک کی اقتصادی حالت پر حکومت کی توجہ متوجہ کرانے کے لئے ہر روز دو ٹویٹ کریں گے

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آج حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوبل انعام سے سرفراز ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے جب اقتصادی بحران کے سلسلے میں آگاہ کیا تھا تو حکومت میں کسی نے ان کی بات ہی نہیں سنی۔

آئی این ایکس میڈیا معاملے میں گھپلہ کے الزام میں عدالتی تحویل میں لئے گئے چدمبرم تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ چدمبرم پیسے کے لین دین میں گڑبڑی کے الزام میں کئی روز قبل عدالتی تحویل میں لئے گئے تھے اور بھد کو ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے انہیں گرفتار کیا ہے۔


انہوں نے کہا ’’جب نوبل انعام سے سرفراز ڈاکٹر ابھیجیت بنرجی نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت گڑبڑا رہی ہے تو حکومت میں بیٹھے کسی شخص نے ان کی بات پر توجہ نہیں دی ۔ میں ملک کی اقتصادی حالت پر حکومت کی توجہ اس طرف متوجہ کرانے کے لئے ہر روز دو ٹویٹ کروں گا۔‘‘

انہوں نے کہا ’’آج کے اقتصادی معاملے پر میرا پہلا ٹویٹ یہ ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں فی کس کھپت میں کمی آئی ہے اور دوسرا ٹویٹ یہ ہے کہ بھوک والے اعداد و شمار میں ہندوستان 117 ممالک میں 112 ویں نمبر پر ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔