40 ہزار کے قریب پہنچا سونا، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ

سونا 675روپے اضافے کے ساتھ 40ہزار کی طرف بڑھتا ہوا 39ہزار 670روپے فی 10گرام کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔چاندی کی قیمت بھی 1350روپے بڑھ کر 46ہزار 450روپے فی کلوگرام ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر پچھلے ہفتے کے آخر سے قیمتی دھات میں جاری تیزی اور گھریلوے سطح پر ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کے 71روپے فی ڈالر سے بھی نیچے اترنے کی وجہ سے دہلی صرافہ بازار میں پیر کو دونوں قیمتی دھات میں بڑا اچھال درج کیاگیا۔ سونا 675روپے کےاضافے کے ساتھ 40ہزار کی طرف بڑھتا ہوا 39ہزار 670روپے فی 10گرام کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔چاندی 1350روپے چمک کر 46ہزار 450روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں گزشتہ جمعہ کو قیمتی دھات میں زبردست تیزی آئی تھی۔چین نے امریکی مصنوعات پر 75ارب ڈالر کا ٹیرف بڑھا دیا تھا جس پر امریکہ نے بھی کارروائی کرنے کا چیلنج دیا۔اس کے پیش نظر کاروباری تناؤ بڑھنے کے خدشے سے سرمایہ کاروں میں پیلی دھات میں محفوظ سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی زیادہ نظر آئی۔


گھریلو سطح پر جنم اشٹمی کے موقع پر چھٹی کی وجہ سے ہفتے کو بازار بند تھا،لیکن آج بازار کھلتے ہی سونا 39ہزار کی سطح کو پار کر کے 40ہزار روپے فی دس گرام ہونے کو تیار ہے۔پہلی بار ملک میں سونا 39ہزار روپے کے پار پہنچا ہے۔ لندن اور نیویورک سے ملی اطلاع کے مطابق،سونا حاضر 0.23فیصد بڑھ کر 1،529.55ڈالر فی اونس بولا گیا۔حالانکہ دسمبر کا امریکی سونا وائدہ 0.15فیصد گرکر 1524.30ڈالر فی اونس پر رہا۔اس دوران چاندی 0.97فیصد چمک کر 17.56فی اونس بولی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔