سونے کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، بین الاقوامی حالات کا ملکی بازار پر اثر

ملک بھر کے اہم شہروں میں خوردہ سونے کی قیمت میں کچھ تبدیلی درج کی گئی ہے اور دہلی میں 24 قراط سونے کی قیمت 72380 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>سونے کے زیورات / Getty Images</p></div>

سونے کے زیورات / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: سونے کی قیمت تاریخی طور پر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں تیزی کے پیش نظر ہندوستان کے ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر جمعہ کو 5 جون کی ڈلیوری کے لیے سونے کی وعدہ قیمت 72423 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔ وہیں، بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمت 2395.29 ڈالر فی اونس ہے۔

ایم سی ایکس پر سونے کی وعدہ قیمت 779 روپے فی 10 گرام کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ کاروباری سیشن میں بند ہونے والی قیمت 74644 روپے سے 1.09 فیصد زیادہ ہے۔

وہیں، ملک بھر کے اہم شہروں میں خوردہ سونے کی قیمت میں کچھ تبدیلی درج کی گئی ہے۔ دہلی میں 24 قراط سونے کی قیمت 72380 روپے فی 10 گرام، ممبئی میں 72230 روپے فی 10 گرام، چنئی میں سب سے زیادہ 73370 روپے فی 10 گرام، جبکہ بنگلورو اور کولکاتا میں 72230 روپے فی 10 گرام ہے۔


خیال رہے کہ بین الاقوامی بازار میں سونے قیمتوں میں لگاتار اضافہ جاری ہے۔ مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے زمینی و سیاسی تنازعہ اور روس یوکرین جنگ کے درمیان دنیا کے اہم ممالک اس قیمتی زرد دھات کی بڑے پیمانے پر خریداری کر رہے ہیں۔ اسے ایک محفوظ سرمایہ کاری قرار دیا جا رہا ہے۔

رواں برس سونے کی قیمت میں تقریباً 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو امریکی فیوچر گولڈ میں اس کی قیمت 1.2 فیصد بڑھ کر 2401.80 ڈالر ہو گئی۔ چین کے بعد ہندوستان سونے کا دوسرا سب سے بڑا درآمد کرنے والا ملک ہے اور بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمتوں کے اضافہ کا اثر گھریلو قیمتوں پر پڑتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔