پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، ممبئی میں پٹرول 102 روپے 82 پیسے فی لیٹر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے فی الحال عام لوگوں کو راحت ملتی نظر نہیں آ رہی اور بدھ کے روز ایک بار پھر ان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے فی الحال عام لوگوں کو راحت ملتی نظر نہیں آ رہی اور بدھ کے روز ایک بار پھر ان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 13 پیسے تک مہنگا ہو گیا۔

اس سے قبل منگل کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 25 پیسے مہنگا ہو کر 96.66 روپے اور ڈیزل 13 پیسے مہنگا ہو کر 87.41 روپے پر پہنچ گیا۔

قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا تھا۔ دہلی میں مئی مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل میں 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.43 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.26 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول اب 102.82 روپے اور ڈیزل 94.84 روپے کا ہو گیا۔


چنئی میں پٹرول 22 پیسے مہنگا ہو کر 97.91 روپے اور ڈیزل 12 پیسے مہنگا ہو کر 92.04 روپے فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں، کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 24 پیسے بڑھ کر 96.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 13 بڑھ کر 90.25 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر —————- پٹرول ——————— ڈیزل

دہلی ————— 96.66 —————— 87.41

ممبئی ————— 102.82 —————— 94.84

چنئی ————— 97.91 -—————- 92.04

کولکاتا ———— 96.58 —————— 90.25

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔