ایندھین قیمتوں میں آگ! اکتوبر میں پٹرول 7.70 اور ڈیزل 8.30 روپے مہنگا ہوا

عالمی بازار میں خام تیل کے بلند ترین سطح پر قائم رہنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر اتوار کو مسلسل پانچویں دن اضافہ جاری رہا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: عالمی بازار میں خام تیل کے بلند ترین سطح پر قائم رہنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر اتوار کو مسلسل پانچویں دن اضافہ جاری رہا۔سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل پانچویں دن ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا جس کے بعدقومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 109.34روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.07 روپیے فی لیٹر کے اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔رواں ماہ اب تک پٹرول 7.70 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 8.30 روپیے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

اس اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 115.14 روپے اور ڈیزل 106.23 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سب سے مہنگا پٹرول 118.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 107.50روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 113.10 روپے اور ڈیزل بنگلورو میں 104.71 روپے فی لیٹر پٹرول 112.79روپے اور ڈیزل 113.15روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ کولکاتا میں بھی پٹرول 109.79 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 101.19 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف سات ہے۔ پٹرول 103.53 روپے اور ڈیزل 103.46 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 106.46 روپے اور ڈیزل کی قیمت 98.73روپے فی لیٹر ہے۔


ابھی ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 110 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگا چکا ہے۔

مارکیٹ اسٹڈی اور کریڈٹ ریٹنگ فرم گولڈمین سیکس کی جانب سے اگلے سال تک برینٹ کروڈ کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی رپورٹ کے بعد خام تیل میں مزید اضافہ ہوا اور خام تیل اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 109.34روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.07 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر ہر دن صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

ملک کے چارمیٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:

شہر کا نام ——— پٹرول (روپے/لیٹر) ——— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 109.34————— 98.07

ممبئی ————— 115.15————— 106.23

چنئی ————— 106.04 ————— 102.25

کولکاتا ————— 109.79————— 101.19

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔