پی این بی مہاگھوٹالے کا ملزم ملک سے فرار، پرینکا چوپڑا نے قانونی نوٹس بھیجا

پی این بی گھوٹالے کا اہم ملزم نیرو مودی فرار ہے اور ملک چھوڑ کر جا چکا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کے 9 ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی ہے جن میں 3 سورت، 4 ممبئی اور 2 دہلی میں ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بینکنگ صنعت میں اب تک کے سب سے بڑے گھوٹالے میں نیرو مودی کی تلاش اور ممکنہ جانکار ی کے لیے اس کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری جاری ہے۔ تقریباً 11500 کروڑ کے اس مہاگھوٹالے میں گجرات کے کاروباری نیرو مودی، اس کی بیوی، بھائی اور بزنس پارٹنر کے خلاف سی بی آئی میں دو شکایتیں درج کرائی گئی ہیں۔ سی بی آئی کی ایف آئی آر کی بنیاد پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا ہے۔

اس دھوکے دہی سے متعلق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بھی ایک قانونی نوٹس نیرو مودی کو بھیجا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہیرے کے اشتہار کے لیے نیرو مودی کی کمپنی سے کوئی پیسہ نہیں لیا۔

پی این بی مہاگھوٹالے کا ملزم ملک سے فرار، پرینکا چوپڑا نے قانونی نوٹس بھیجا

قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ کی کئی مشہور ہستیاں نیرو مودی کے برانڈ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کے برانڈ کو پرینکا چوپڑا، اینڈریا ڈایاکونو اور روزی ہنٹنگٹن پروموٹ کرتے آئے ہیں۔ نیرو مودی کے جویلری اسٹور لندن، نیو یارک، لاس ویگاس، ہوائی، سنگاپور، بیجنگ جیسی 16 جگہوں پر ہیں ۔ ہندوستان میں بھی دہلی اور ممبئی میں ان کے اسٹور ہیں۔ نیرو مودی نے 2010 میں اپنے نام سے ڈائمنڈ کمپنی بنائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔