کورونا کی دوسری لہر کا گاڑیوں کی صنعت پر بھی اثر، فروخت میں 30 فیصد کی کمی

کووڈ ۔19 کی دوسری لہر نے اپریل میں آٹوموبائل صنعت کو بھی متاثر کیا اور اس سال مارچ کے مقابلے میں فروخت 30.18 فیصد کم ہو کر 1270458 یونٹ رہ گئی

تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
user

یو این آئی

نئی دہلی: کووڈ ۔19 کی دوسری لہر نے اپریل میں آٹوموبائل صنعت کو بھی متاثر کیا اور اس سال مارچ کے مقابلے میں فروخت 30.18 فیصد کم ہو کر 1270458 یونٹ رہ گئی۔

گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم ’سیام‘ کے ذریعہ آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سبھی طرح کی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ مسافروں کی گاڑیوں کی فروخت 10.07 فیصد کم ہوکر 261633 یونٹ رہی۔ ان کاروں کی فروخت 10.06 فیصد کمی کے ساتھ 141194 پر ، افادیتی گاڑیوں کی فروخت 11.02 فیصد کم ہوکر 108871 اور وین 0.31 فیصد گھٹ کر 11568 پر آ گئی۔


پچھلے سال ملک گیر لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں صرف 23 تھری وہیلر گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں ، جبکہ دیگر زمروں میں فروخت کی تعداد صفر رہی۔ لہذا سیام نے اپریل 2021 کے اعداد و شمار کا موازنہ اس سال مارچ کے اعداد و شمار سے کیا ہے۔

اپریل میں دو پہیوں کی فروخت 995097 یونٹ رہی جو مارچ کے مقابلے 33.52 فیصد کم ہے۔ الیکٹرک ٹو وہیلروں کی فروخت 83.60 فیصد اضافے سے 817 ہوگئی ، وہیں روایتی دو پہیہ گاڑیوں کے سبھی زمروں میں کمی دیکھی گئی۔

اسکوٹر کی فروخت 34.35 فیصد کم ہوکر 300462 رہی ، موٹرسائیکلوں کی 32.81 فیصد کم ہوکر 667841 اور موپیڈس کی 41.87 فیصد کم ہوکر 25977 پر آگئی۔ تھری وہیلر کی فروخت 57.01 فیصد کی کمی کے ساتھ 13.028 یونٹ رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔