ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں 100 روپے تک کی تخفیف

ملک کی راجدھانی دہلی میں 19 کلوگرام کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں 91.50 روپے کی تخفیف کی گئی ہے اور یہاں اب یہ سلنڈر 1885 روپے میں دستیاب ہے

کمرشل گیس سلنڈر
کمرشل گیس سلنڈر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پٹرولیم کمپنیوں آج مہینے کے پہلے دن یعنی یکم ستمبر سے ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کے کمرشل یعنی تجارتی سلنڈر کے داموں میں 100 روپے تک کی تخفیف کی گئی ہے، تاہم گھریلوں ایل پی جی سلنڈر کے دام غیر تبدیل رہیں گے۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں 19 کلوگرام کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں 91.50 روپے کی تخفیف کی گئی ہے اور یہاں اب یہ سلنڈر 1885 روپے میں دستیاب ہے۔ کولکاتا کی بات کی جائے تو یہاں پورے 100 روپے کی تخفیف کی گئی ہے اور اب یہاں ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر 1995 روپے میں دستیاب ہے ممبئی میں 92.50 روپے کی کمی کے بعد کمرشل سلنڈر 1844 روپے اور چنئی میں 96 روپے کی تخفیف کے بعد 2045 روپے میں دستیاب ہے۔ نئی شرحیں یکم ستمبر 2022 سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔


وہیں، 14.2 کلوگرام والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی بات کریں تو اس کے داموں میں 6 جولائی کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ راجدھانی دہلی میں انڈین کمپنی کے گھریلو سلنڈر کے دام 1053 روپے ہیں، جبکہ ممبئی میں گھریلو سلنڈر 1052، کولکاتا میں 1079 اور چنئی میں 1068 روپے میں دستیاب ہے۔ تجارتی سلنڈر کے داموں میں گزشتہ اگست کے مہینے میں بھی 36 روپے کی تخفیف کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔