بھگوڑے میہل چوکسی کی ’108 کلو سونے‘ کی ٹھگی! معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت

پنجاب نیشنل بینک گھپلے کے ملزم میہل چوکسی کی طرف سے گجرات کے ایک صراف سے 108 کلو سونے کی ٹھگی معاملہ پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عرضی گزار سے کہا کہ وہ امید قائم رکھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پنجاب نیشنل بینک(پی این بی) گھپلے کے ملزم میہل چوکسی کی جانب سے گجرات کے ایک صراف سے108کلوسونا ٹھگنے کا معاملہ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پہنچ گیا۔ جسٹس دیپک گپتا کی صدارت والی بینچ نے صراف دگوجے سنگھ جاڈیجاکی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید قائم رکھیں۔

بینچ نے عرضی گزاروں کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ میہل کو اس بارے میں جاری نوٹس کو اخباروں میں شائع کروا کر عام کریں۔ جسٹس گپتا نے کہاکہ انہوں نے اخبار میں پڑھا ہے کہ میہل انٹیگوا میں ہے اور اسے واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے میہل چوکسی کو جاری نوٹس کو اس کے آخری گھر اور اخبارات میں دینے کےلئے کہا ہے۔


دراصل عدالت عظمیٰ جاڈیجا کی عرضی پر سماعت کررہی ہے جس میں میہل کے خلاف مجرمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔صراف نے چوکسی پر 108کلو سونے کی ٹھگی کرنے کا الزام لگایا تھا اور ایف آئی آر درج کرائی تھی،لیکن گجرات ہائی کورٹ نے اسے منسوخ کردیا،جس کے خلاف عرضی داخل کرنے پر دو فروری 2018 کو سپریم کورٹ نے چوکسی کو نوٹس جاری کیاتھا،تب سے ہی اس نے نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔

غورطلب ہے کہ میہل چوکسی نے پی این بی گھوٹالہ کے انکشاف سے قبل ہی نومبر 2017 میں کیریبین جزیرے اینٹیگوا کی شہریت حاصل کر لی تھی اور تبھی سےوہ وہاں رہ رہا ہے۔ میہل چوکسی گھوٹالہ کے اہم ملزم صراف نیرو مودی کا ماما ہے۔ اس گھوٹالہ کا انکشاف جنوری 2018 میں ہوا تھا اور اس سے ایک دن پہلے ہی دونوں ملک سے فرار ہونے میں کامیاب رہے تھے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Sep 2019, 9:10 PM