عام بجٹ 2022 کے سبب شیئر مارکیٹ میں رونق

لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے سال 2022-23 کا مرکزی بجٹ پیش کرنے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی نظر آئی

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے سال 2022-23 کا مرکزی بجٹ پیش کرنے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے دوران بی ایس ای سینسیکس نے 830 پوائنٹس اور نفٹی 230 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی۔

بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس سینسیکس خریداری کی بنیاد پر 58929.52 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس دوران یہ 658 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58672.86 پوائنٹس پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں یہ 58493.63 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اس وقت یہ 786.98 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58801 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔


نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی خریداری کے زور پر 17529.45 پوائنٹس پر کھلا۔ اس دوران یہ 17596.10 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فروخت کے باعث یہ 17468 پوائنٹس پر آگیا اور اس فی الوقت یہ 223 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17562 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔