زیرو: شاہ رخ خان کے کیریئر کی سب سے مہنگی فلم

فلم میں شاہ رخ ایک بونے آدمی کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے اور شاہ رخ خان کو بونا دکھانے کے لئے فلم کے وی ایف ایکس پر کافی خرچ کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ 200 کروڑ کے بجٹ میں بنائی جارہی ہے۔ شاہ رخ ان دنوں آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’زیرو‘ میں کام کررہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ فلم شاہ رخ کے کیریئر کی سب سے مہنگی فلم ہے۔

فلم میں شاہ رخ ایک بونے آدمی کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔شاہ رخ خان کو بونا دکھانے کے لئے فلم کے وی ایف ایکس پر کافی خرچ کیا گیا ہے۔ فلم کا بجٹ تقریبا 200 کروڑ تصور کیا جا رہا ہے۔ اس فلم کو شوٹ کرنے میں تقریباً 150 دن کا وقت لگا ہے اور فلم کی کچھ شوٹنگ امریکہ میں بھی ہوئی ہے۔

فلم زیرو میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما، کٹرینہ کیف اہم کردار میں نظر آئیں گی ۔اس فلم میں سری دیوی، کرشمہ کپور، آلیہ بھٹ اور دیپکا پادوکون، سلمان خان کا بھی چھوٹاسا رول ہوگا۔ کہا جا رہا ہے اس فلم کا ٹریلر آئندہ ماہ شاہ رخ خان کی سالگرہ 2 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Oct 2018, 3:05 PM