وراٹ نے انوشکا کے ساتھ زندگی کی نئی ایننگ شروع کی

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے آخر کار شادی کر ہی لی۔ دونوں نے اٹلی کے ایک مہنگے ریزورٹ میں خاص دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کے پھیرے لئے۔

تصویر نو جیون
تصویر نو جیون
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی ہو گئی۔ دونوں نے پیر کے روز اٹلی کے ٹسکنی میں ایک دوسرے کو مالا پہناکر اپنے رشتے کو شادی کے بندھن میں باندھ لیا۔شادی کے بعد دونوں نے کچھ تصاویرکے ذریعہ اپنی شادی کا اعلان کیا۔وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما دونوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک ہی میسج لکھا ہے ’’آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہم زندگی بھر پیار کے بندھن میں بندھے رہیں گے۔ہم یہ خبر آپ سے ساجھا کرتے ہوئے خود کو بیحد خوش قسمت مانتے ہیں۔ یہ خوبصورت دن اس لئے بھی خاص ہو گیا ہے کیونکہ ہمیں اپنے مداحوں اور خاندان کے لوگوں سے محبت اور تعاون ملا جس کے لئے ہم شکر گزار ہیں۔ ہمارے اس سفر میں ایک اہم ساتھی ہونے کے لئے آپ سب کا شکریہ‘‘۔

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے رشتوں کی خبریں دو تین سال سے چرچہ میں تھی اور خاص بات یہ ہے کہ دونوں نے اپنے رشتے کو کبھی چھپایا نہیں اور نہ ہی اس سے کبھی انکار کیا۔ حال ہی میں جب وراٹ کوہلی نے شری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے ریسٹ لیا تھا، جبھی سے اٹکلیں تھیں کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔ 7دسمبر کو وراٹ اور انوشکا دونوں اپنے خاندان اور کچھ خاص دوستوں کے ساتھ اٹلی روانہ ہو گئے تھے۔ وہیں کے ایک خوبصورت ریزورٹ بورگو فنوسیتو میں دونوں نے شادی رچائی۔

جانکاری کے مطابق بورگو فنوسیتو و ریزورٹ میں 22کمرے ہیں، جس میں صرف 44لوگ ہی رہ سکتے ہیں۔ ملان شہر سے اس کی دوری قریب 300کلومیٹر ہے۔ فوربس کی لسٹ کے مطابق بورگو فنوسیتو دنیا کے 20سب سے مہنگے ہالی ڈے لوکیشن میں شامل ہے۔اس جگہ ایک ہفتہ گزارنے کے لئے 1کروڑ روپے چاہئے ہوتے ہیں۔ یہاں ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 6.50لاکھ روپے سے 14لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے۔

وراٹ نے انوشکا کے ساتھ زندگی کی نئی ایننگ شروع کی

خبریں ہیں کہ وراٹ اور انوشکا کے اب دو شادی ریشپشن ہوں گے۔ پہلا ریشپشن 21دسمبر کو دہلی میں ہوگا۔ یہ وراٹ۔انوشکا کے رشتہ داروں کے لئے ہوگا۔دوسرا ریشپشن 26دسمبر کو ممبئی میں ہوگا۔ جہاں بالی وڈ اور کرکٹ کی دنیا کی نامی ہستیاں شامل ہوں گی۔ ممبئی میں ہونے والے ریشپشن میں سچن تیندولکر، یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، روہت شرما، مہندر سنگھ دھونی شامل ہو سکتے ہیں جبکہ بالی وڈ سے آدتیہ چوپڑا، رانی مکھرجی، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

وراٹ نے انوشکا کے ساتھ زندگی کی نئی ایننگ شروع کی
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔