ورون دھون اور کریتی سینن کی فلم ’بھیڑیا‘ کا گانا 'اپنا بنا لے' ریلیز

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور کریتی سینن کی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ کے گانے ’اپنا بنا لے‘ کا آڈیو جاری کر دیا گیا ہے۔کریتی سینن نے فلم 'بھیڑیا' کے رومانوی ٹریک 'اپنا بنا لے' کا آڈیو جاری کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور کریتی سینن کی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ کے گانے ’اپنا بنا لے‘ کا آڈیو جاری کر دیا گیا ہے۔کریتی سینن نے فلم 'بھیڑیا' کے رومانوی ٹریک 'اپنا بنا لے' کا آڈیو جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کریتی سینن نے گانے کا ایک موشن پوسٹر شیئر کیا، جس کا عنوان ہے، تم میرا کوئی نا، ہوکے بھی کچھ لاگے۔ یہ گانا اریجیت سنگھ کی آواز کے ساتھ ایک رومانوی گانا ہے اور اسے امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھا ہے۔ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی، 'بھیڑیا' ایک ہارر کامیڈی فلم ہے اور 25 نومبر 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


اریجیت سنگھ کی جذباتی آواز اور امیتابھ بھٹاچاریہ کا لکھا ہوا یہ گانا ایک رومانوی گانا ہے۔ دل کو چھو لینے والے اس گانے کو نوجوانوں میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

امر کوشک کی 'بھیڑیا' ایک ہارر کامیڈی فلم ہے اور 25 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کی شوٹنگ اس سال کے شروع میں اروناچل پردیش میں ہوئی تھی۔ حال ہی میں، میکرز نے فلم کے آفیشل ٹریلر اور پہلے گانے 'ٹھمکیشوری' کی نقاب کشائی کی جسے ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */