تونیشا خودکشی معاملہ: شیزان خان کی ایف آئی آر منسوخ کرنے کی درخواست ہائی کورٹ سے مسترد

تیونیشا کی والدہ نے شیزان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ان کے مطابق شیزان نے تونیشا کو خودکشی کے لیے اکسایا تھا

<div class="paragraphs"><p>شیزان خان کے ساتھ تنیشا شرما</p></div>

شیزان خان کے ساتھ تنیشا شرما

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کے خودکشی کے معاملہ میں نے ان کے بوائے فرینڈ شیزان خان کو جھٹکا لگا ہے۔ اداکار نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ تونیشا کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے لیکن عدالت کا فیصلہ ان کے حق میں نہیں آیا اور ہائی کورٹ نے شیزان کی اپیل مسترد کر دی۔

تونیشا کی والدہ نے شیزان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ان کے مطابق شیزان نے تونیشا کو خودکشی پر اکسایا تھا۔ تاہم 70 دن جیل میں رہنے کے بعد شیزان طویل عرصے سے ضمانت پر باہر ہیں۔ اداکار ریئلٹی شوز بھی شرکت کر چکے ہیں۔ شیزان خان شو ’خطروں کے کھلاڑی-13‘ میں نظر آئے تھے۔ اس رئیلٹی شو سے پہلے شیزان تونیشا کے ساتھ ’علی بابا: داستانِ کابل‘ میں نظر آئے تھے۔


خیال رہے کہ اداکارہ تونیشا شرما نے سال 2022 میں پھانسی کے پھندے پر لٹک کر اپنی جان دے دی تھی۔ رپورت میں کہا گیا تھا کہ شیزان خان جو تونیشا کے کے بوائے فرینڈ تھے، کچھ دنوں سے انہیں نظرانداز کر رہے تھے۔ اسی سے دلبرداشتہ ہو کر اداکارہ نے موت کو گلے لگا لیا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔