ٹائیگر 3 نے پہلے ہفتے میں 220 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے اپنے پہلے ہفتے میں 220 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے

<div class="paragraphs"><p>'ٹائیگر 3'، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

'ٹائیگر 3'، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے اپنے پہلے ہفتے میں 220 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ ٹائیگر 3 دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سلمان خان، کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی جیسے اسٹار ہیں۔

'ٹائیگر 3' کو لے کر شائقین میں کافی جوش و خروش ہے۔ 'ٹائیگر 3' کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ 'ٹائیگر 3' نے پہلے ویک اینڈ کے دوران 148.5 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی اور اب ٹائیگر 3 نے اپنے پہلے ہفتے میں 220 کروڑ روپے کمائے ہیں۔


ٹائیگر 3 سے پہلے اس فرنچائزی کے دو حصے ایک تھا ٹائیگر (2012) اور ٹائیگر زندہ ہے 2017 میں ریلیز ہوئی تھی ۔ یش راج بینر تلے بننے والی فلم ٹائیگر 3 کی ہدایت کاری منیش شرما نے کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔