ٹھگ سُکیش کی بیوی نے اداکارہ جانوی کپور کو دیئے تھے 19 لاکھ روپے!

جواں سال اداکارہ جانوی کپور کو سُکیش چندرشیکھر نے اپنی بیوی لینا ماریا کے ذریعہ ہدف بنایا تھا، لینا ماریا پال نے سیلون (نیل آرٹسٹری) کی مالکن بن کر جانوی سے رابطہ کیا۔

جانوی کپور، تصویر آئی اے این ایس
جانوی کپور، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ اداکارہ جانوی کپور کا نام ٹھگ سکیش چندر شیکھر کیس میں سامنے آیا ہے۔ اس خبر نے ایک بار پھر بالی ووڈ میں سُکیش کی مضبوط رسائی کو ظاہر کیا ہے اور جانوی کپور سے اس کے رشتوں نے ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سکیش کی بیوی لینا ماریا پال نے سال 2021 میں جانوی کپور کو مہنگے تحفے دیئے تھے۔ اتنا ہی نہیں، جانوی کپور کے بینک اکاؤنٹ میں 18.94 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فی الحال سکیش چندرشیکھر دہلی کے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان پر منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے۔ ای ڈی اس کیس میں پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ بہرحال، جانوی کپور کا نام اس وقت بطور گواہ سامنے آ رہا ہے۔ یہ اطلاع ’انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ جانوی کپور پر ابھی کسی طرح کا الزام نہیں عائد کیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چندرشیکھر نے جیکلن فرنانڈیز اور نورا فاتحی کو ہدف بنا کر دھوکہ دیا اور اس کے لیے دونوں ہی اداکارہ کو مہنگے تحائف بھیجے گئے تھے۔ اس کے بعد جانوی کپور کو سکیش نے اپنی بیوی لینا ماریا کے ذریعہ ہدف بنایا تھا۔ لینا ماریا پال نے سلون (نیل آرٹسٹری) کی مالکن بن کر جانوی سے رابطہ کیا۔ 19 جولائی 2021 میں بنگلورو میں انھوں نے سیلون کا افتتاح کرنے کے لیے جانوی کو مدعو کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سکیش اور لینا سے متعلق تفصیلی جانکاری لیے بغیر ہی جانوی بنگلورو میں ان کے سیلون کا افتتاح کرنے گئیں۔ جانوی کو لینا نے 18.94 لاکھ روپے پروفیشنل فیس دی، جو کہ براہ راست اداکارہ کے اکاؤنٹ میں جمع کی گئی۔ جانوی نے ای ڈی کو بتایا کہ اس پیسے کے علاوہ لینا کی ماں نے انھیں پروگرام کے دوران ایک کرشچین ڈیور کا ٹوٹ بیگ تحفہ میں دیا تھا۔ جانوی نے ای ڈی کو اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل اور اپنا اسٹیمنٹ بھی دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔