فلم ’فریڈی‘ کی کہانی ایسی ہے جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، اس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں: کارتک آرین

فلم ’فریڈی‘ کی ہدایت کاری ششانک گھوش نے کی ہے اور یہ تھرلر ہے، کارتک آرین کے ساتھ فلم میں اداکارہ الایا ایف نظر آئیں گی۔

کارتک آرین، تصویر آئی اے این ایس
کارتک آرین، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آرین بہت جلد فلم ’فریڈی‘ میں دکھائی دینے والے ہیں۔ اس فلم میں کام کر کے وہ بہت خوش ہیں اور اس کا اعتراف وہ واضح لفظوں میں کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ’پیار کا پنچ نامہ‘، ’آکاش وانی‘ اور ’بھول بھلیا 2‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کر چکے اور نوجوان طبقہ کی پسند بن چکے کارتک آرین نے اپنی نئی فلم کے بارے میں اہم تاثرات لوگوں کے سامنے رکھے۔

قابل ذکر ہے کہ کارتک آرین کی آنے والی فلم ’فریڈی‘ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ کارتک آرین کا اس فلم کے تعلق سے کہنا ہے کہ ’’میں فریڈی کا حصہ بن کر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ اس فلم کی کہانی کچھ ایسی ہے جو میں نے پہلے نہیں دیکھی۔ اس نے مجھے اپنے کرافٹ کے ساتھ ایک نیا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔‘‘


کارتک آرین اپنی اس فلم کی ریلیز کو لے کر بھی بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’’میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ناظرین کو میرا یہ نیا روپ پسند آئے گا۔‘‘ واضح رہے کہ فلم ’فریڈی‘ کی ہدایت کاری ششانک گھوش نے کی ہے اور یہ تھرلر ہے۔ کارتک آرین کے ساتھ فلم میں اداکارہ الایا ایف نظر آئیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔