معروف اداکار وکرم گوکھلے کی موت کی خبر نکلی افواہ، اہلیہ نے کی تردید، کہا- حالت بدستور تشویشناک

وکرم گوکھلے، تصویر آئی اے این ایس
وکرم گوکھلے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکرم گوکھلے کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ان کی بیٹی نیہا گوکھلے نے بتایا کہ اداکار کی حالت تشویشناک ہے اور ان کی موت کی خبر محض ایک افواہ ہے۔

وہیں ان کی اہلیہ ووشالی گوکھلے نے کہا کہ "وہ کل دوپہر کوما میں چلے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں۔ وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹر کل صبح فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔ سب کچھ اس پر منحصر ہے، آیا وہ بہتر ہو رہے ہیں کیونکہ وہ ابھی کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں‘‘۔


بتادیں کہ وکرم گوکھلے کو پونے کے پنڈت دینا ناتھ منگیشکر اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مراٹھی اسٹیج سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے گوکھلے نے کئی ہندی اور مراٹھی فلموں سے اپنی پہچان بنائی اور مراٹھی فلم 'انومتی' کے لیے 2013 میں 60 ویں نیشنل ایوارڈز میں بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ وکرم گوکھلے ایک قابل اداکار ہیں اور انہوں نے کئی بالی ووڈ کی فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ ہم دل دے چکے صنم، بھول بھولیا، دل سے، دے دنا دن، مشن منگل جیسی کئی فلموں میں نظر آ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔