اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ کا ٹیزر ریلیز

فلم میں اکشے کمار، مانوشی چھلر، سونو سود، سنجے دت، آشوتوش رانا اور ساکشی تنور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی ہیں، یہ فلم 21جنوری 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی

فلم پرتھوی راج، تصویر آئی اے این ایس
فلم پرتھوی راج، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم پرتھوی راج کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بنی فلم ’پرتھوی راج‘ بہادر سپاہی پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں اکشے کمار پرتھوی راج چوہان کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کے ذریعے سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ فلم پرتھوی راج کا پہلا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

فلم کے ٹیزر میں اکشے کمار اپنے ساتھی فوجیوں کے ساتھ میدان جنگ میں اپنے کوچ میں کھڑے ہوتے ہیں جب کہ سنجے دت بھی میدان میں نظر آتے ہیں۔ اس کے بعد ٹیزر میں سنجوگیتا کا کردار ادا کر رہی مانوشی چھلر کی ایک جھلک نظر آتی ہے۔ فلم میں اکشے کمار، مانوشی چھلر، سونو سود، سنجے دت، آشوتوش رانا اور ساکشی تنور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی ہیں اور یہ فلم 21 جنوری 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔


اکشے کمار نے کہا کہ پرتھوی راج کا ٹیزر فلم کی روح کی عکاسی کرتا ہے، شہنشاہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی کے جوہر جو کوئی خوف نہیں جانتا تھا، اسی بہادری اور ان کی زندگی کو ہمارا خراج تحسین ہے۔ جتنا زیادہ میں نے ان کے بارے میں پڑھا، اتنا ہی میں اس بات سے حیران تھا کہ انہوں نے اپنے ملک اور اپنے اقدار کے لئے اپنی شاندار زندگی کے ایک ایک لمحہ کو کس طرح گزارا۔ وہ ایک لیجنڈ ہے اور بہادر سپاہیوں میں سے ایک ہیں اور وہ سب سے ایماندار بادشاہوں میں سے ایک ہے جسے کبھی ہمارے ملک نے دیکھا ہے۔

اکشے کمار نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دنیا بھر کے ہندوستانی اس عظیم بہادر کو ہمارا سلام پسند کریں گے۔ ہم نے ان کی زندگی کی کہانی کو ممکنہ حد تک مستند انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ فلم ان کی بے مثال بہادری اور جرأت کو خراج تحسین ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */