تمل اداکارہ نے کی خود کشی، ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد

مشہور تمل اداکارہ وی جے چترا بدھ کی صبح ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، ابتدائی طور پر اسے خود کشی کا معاملہ بتایا جا رہا ہے، پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @sekartweets
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @sekartweets
user

قومی آوازبیورو

چنئی: جنوبی ہند کی معروف اداکارہ وی جے چترا بدھ کی صبح ایک ہوٹل کے کمرے سے مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ معاملہ خود کشی کا قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس نے کیس کی جانچ شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وی جے چترا نے دیر رات گئے تک شوٹنگ کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے ہوٹل میں چیک ان کیا تھا۔ لیکن بعد میں ہوٹل کی استقبالیہ کو ان کے مردہ ہونے کا پتا چلا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی۔

ٹالی وڈ اداکارہ وی جے چترا کو سیریئل پانڈین اسٹورس کے لئے جانا جاتا ہے۔ وہ لمبے وقت سے اس سیرئل میں مولئی کا کردار ادا کر رہی تھیں۔ اس سیریئل کی وجہ سے ان کی شہرت اتنی بڑھ گئی کہ ہر کوئی انہیں مولئی کے طور پر ہی یاد رکھتا ہے۔ ایک بہترین اداکارہ کے انتقال کی وجہ سے پوری فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔


ابتدائی طور پر پولیس نے اس معاملہ کو سوسائڈ کا معاملہ بتایا ہے، تاہم جانچ کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔ معلوم ہو کہ چترا کا کنبہ چنئی میں ہی رہتا ہے اور اس سال اگست میں انہوں نے بزنس مین ہیمنت روی سے سگائی کی تھی۔ ایسے میں چترا کی طرف سے خود کشی جیسا قدم اٹھانا سبھی کو حیران کر رہا ہے۔ ابھی تک چترا کے کنبہ کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ہیمنت کی طرف سے بھی کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سال 2020 میں فلم انڈسٹری سے یکے بعد دیگرے بری خبر سامنے آ رہی ہیں۔ کئی بہترین ستارے اس دوران دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ عرفان خان، سوشانت سنگھ راجپوت جیسے ستارے اس میں شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔