سوشانت کی آخری فلم نے جیتا سبھی کا دل، ’آئی ایم ڈی بی‘ پر پہلی بار کسی فلم کو ملی 10 ریٹنگ

فلم شائقین سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ‘دل بے چارہ’ کو خوب پسند کر رہے ہیں اور آئی ایم ڈی بی ریٹنگ پر اسے 10/10 پوائنٹ حاصل ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا انتقال ہوئے مہینہ بھر سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، لیکن ممبئی پولس ان کی موت کے اسباب پر سے پردہ اٹھانے کی اب بھی لگاتار کوشش کر رہی ہے۔ اس درمیان سوشانت کی آخری فلم 'دل بے چارہ' 24 جولائی کی رات 7.30 بجے 'ڈزنی ہاٹ اسٹار' پر ریلیز ہوئی۔ فلم کی کہانی بہت دردناک اور جذباتی ہے۔ چونکہ فلم کا کردار مینی (سوشانت سنگھ) آخر میں مر جاتا ہے، اس لیے لوگ اس کو سوشانت کی اصل موت سے جوڑ کر دیکھنے کے لیے مجبور ہو جاتے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کے کچھ گھنٹے بعد سے ہی لوگوں نے اپنا رد عمل دینا شروع کر دیا اور آئی ایم ڈی بی ریٹنگ پر اس نے پچھلے سبھی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم شائقین 'دل بے چارہ' کو خوب پسند کر رہے ہیں اور آئی ایم ڈی بی ریٹنگ پر اسے 10/10 پوائنٹ حاصل ہوئے ہیں۔

فلم 'دل بے چارہ' کو لے کر سوشانت کے چاہنے والوں میں زبردست دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لوگ لگاتار فلم سے متعلق اپنا مثبت رد عمل پیش کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی، اداکاروں کی اداکاری اور اے آر رحمن کا میوزک... سبھی لوگوں کو پسند آ رہا ہے۔ یہی سبب ہے کہ آئی ایم ڈی بی پر اس کو بہترین ریٹنگ حاصل ہوئی ہے۔ فلم کے تئیں لوگوں کی دلچسپی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ڈی بی کا سرور کریش ہو گیا۔


دراصل آئی ایم ڈی بی پر 'دل بے چارہ' کو لگاتار ناظرین ریٹنگ دے رہے تھے اور کئی بار ایک ہی وقت کئی لوگوں نے ریٹنگ دینے کی کوشش کی جس کی وجہ سے آئی ایم ڈی بی سرور کریش ہو گیا۔ خصوصی طور پر سوشانت سنگھ کے چاہنے والوں نے ان کی آخری فلم کو پہلی فرصت میں ہی دیکھنا پسند کیا اور پھر آئی ایم ڈی بی پر ریٹنگ دینے کے لیے پہنچے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں پہلی بار آئی ایم ڈی بی سرور کریش ہو گیا اور جب مجموعی طور پر فلم کی ریٹنگ سامنے آئی تو وہ 9.9 یعنی 10/10 رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Jul 2020, 10:11 AM