سوشانت سنگھ راجپوت کا ڈانسر سے اداکار تک کا سفر، یومِ پیدائش پر خصوصی پیش کش

بطور ڈانسر کیریئر کا آغاز کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے ٹی وی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی زبردست اداکاری سے سامعین کا دل جیت لیا

سوشانت سنگھ راجپورت
سوشانت سنگھ راجپورت
user

یو این آئی

سوشانت سنگھ راجپوت 21 جنوری 1986 کو بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ سوشانت نے ابتدائی تعلیم پٹنہ کے سینٹ کیرنس ہائی اسکول سے شروع کی۔ سوشانت نے دہلی کے کولاچی ہنسراج ماڈل اسکول سے اپنی مزید تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے دہلی کالج آف انجینئرنگ سے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ سوشانت فلمی دنیا میں کیریئربنانا چاہتے تھے اور اپنے خوابوں کو سچ کرنے کے لئے ممبئی چلے آئے۔

سوشانت نے بیک اپ ڈانسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ فلم فیئر ایوارڈ شو میں متعدد بار ڈانس بھی کرتے رہے۔ اس شو کے دوران ہی بالاجی ٹیلی فلمس کی کاسٹنگ ٹیم نے انھیں سب سے پہلے دیکھا ، جس کے بعد ان کے کیریئر کا آغاز 'کس دیس میں ہے میرا دل' نامی ایک سیریل سے ہوا جس میں انہوں نے پریت جونیجا کا کردار ادا کیا۔ ذی ٹی وی شو 'پویترا رشتہ' سوشانت کے کیریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہوا۔ اس کے بعد وہ ڈانس رئیلٹی شوز ذرا نچ کے دکھا 2 اور جھلک دکھلا جا 4 میں بھی نظر آئے۔ ، کم وقت میں ہی ٹیلی ویژن کا ایک بڑا اسٹار بنے سوشانت نے فلموں کا رخ کیا۔


سوشانت سنگھ راجپوت نے سنہ 2013 میں ابھیشیک کپور کی ہدایت میں بنی فلم کائی پو چے سے فلموں میں اپنے کریئرکی شروعات کی تھی۔ فلم 'کائی پو چے' میں ان کے کردار کی تحریک انہیں اپنی بہن میتو سنگھ سے ملی تھی۔ میتو سنگھ ریاستی سطح کی کرکٹر ہیں۔ فلم میں سوشانت کی اداکاری کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ اسی سال یش راج بینر کے تحت بنی فلم ’شدھ دیسی رومانس‘میں بھی سوشانت نے اپنی رومانوی اداکاری سے بھی ناظرین کو منور کیا۔

راجکمار ہیرانی کی 2014 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم 'پی کے' یوں تو مکمل طور پر عامر خان پر مبنی تھی لیکن سوشانت نے فلم میں اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا۔ انہوں نے سن 2015 میں ریلیز ہوئی دیباکر بنرجی کی ہدایت میں بنی فلم 'وومکش بخشی' میں اپنی مضبوط اداکاری سے حاضرین کا دل جیت لیاتھا۔ اس فلم کے لئے سوشانت نے بہت محنت کی۔ شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ، سوشانت نے وومکیش بخشی سے متعلقہ چیزیں پڑھیں اور کئی جاسوسی ناول پڑھے۔


سال 2016 میں ریلیز ہوئی فلم 'ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری' سوشانت سنگھ کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلم مانی جاتی ہے۔ اس فلم میں سوشانت نے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کا کردار ادا کیا تھا۔ سوشانت نے فلمی اسکرین پر دھونی بننے کے لئے سخت محنت کی۔ ماہی کی چال سے لے کر بال تک۔ تلفظ سے لے کر بیٹنگ کے انداز تک ، انہوں نے سب سیکھا۔ اس کے بعد انہوں نے رابطہ ، کیدار ناتھ ، سون چرئیہ اور چھیچھورے جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

سوشانت سنگھ راجپوت اپنی لو لائف کے سلسلے میں بھی اخبارات اور ٹی وی میں سرخیوں میں رہے۔ وہ طویل عرصے سے اپنی گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ تعلقات میں تھے۔ دونوں کی ملاقات پہلی بار 'پوتر رشتہ ' کے سیٹ پر ہوئی تھی اور وہیں سے ہی ان کی محتب شروع ہوئی ۔ انہوں نے مشہور ایکشن ڈائریکٹر ایلن امین سے مارشل آرٹس کی ٹریننگ لی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔