سارہ علی خان کے ساتھ کام کرنے سے سوشانت نے کیا انکار

ایک الیکٹرونکس کمپنی اپنے ایک ٹی وی کمرشیل کے لئے سوشانت اور سارہ کو کاسٹ کرنا چاہتی تھی، لیکن جب سوشانت کو پتہ چلا کہ انہیں سارہ کے اپوزٹ کام کرنا ہے، تو انہوں نے یہ ایڈ کرنے سے منع کردیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے نئی اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ نے 2018میں ریلیز ہوئی فلم ’کیدارناتھ‘ سے فلمی کیریر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم میں سارہ کے اپوزٹ سوشانت ہی تھے۔

فلم ’کیدارناتھ‘کی شوٹنگ کے دوران سوشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان میں کافی اچھی دوستی ہو گئی تھی اور دونوں کی قربت کافی سرخیوں میں رہی تھی۔ حالانکہ کچھ وقت پہلے خبر آئی کہ دونوں الگ ہوگئے ہیں۔ اب سوشانت نے سارہ کے ساتھ کام کرنے سے انکارکردیا ہے جس سے اس خبر کی تصدیق ہو رہی ہے کہ اب دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔


خبروں کے مطابق سوشانت نے سارہ کے ساتھ ایک ٹی وی ایڈ کے لئے کام کرنے سے منع کیا ہے۔ اس کے لئے دونوں کو ساتھ کاسٹ کیا جاناتھا لیکن سوشانت نے اس کے لئے اپنی منظوری نہیں دی۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک الیکٹرونکس کمپنی اپنے ایک ٹی وی کمرشیل کے لئے سوشانت اور سارہ کو کاسٹ کرنا چاہتی تھی، لیکن جب سوشانت کو پتہ چلا کہ انہیں سارہ کے اپوزٹ کام کرنا پڑے گا، تو انہوں نے یہ ایڈ کرنے سے منع کردیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔