سورج بڑجاتیہ نے ’فیملی فلم‘ بنا کر شائقین کو خوب محظوظ کیا... خصوصی پیشکش

سال 1994 میں سورج بڑجاتیہ نے اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان کو لے کر فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ بنائی۔ اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور آل ٹائم گریٹ ہٹس میں شمار ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بالی ووڈ میں سورج بڑجاتیہ کا ایک ایسے فلم ساز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے گھریلو ، صاف ستھری اور دل کو چھو لینے والی فلمیں بنا کر ناظرین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت بنائی۔ سال 22 فروری 1964 کو ممبئی میں پیدا ہوئے سورج بڑجاتیہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ڈائریکٹر سال 1989 میں ریلیز فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے کیا تھا۔رومانوی پس منظر پر بنی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

سال 1994 میں سورج بڑجاتیہ نے اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان کو لے کر فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ بنائی۔اس فلم میں سلمان کے ساتھ مادھوری دکشت نے اداکاری کی تھی۔ خاندانی پس منظر پر بنی اس فلم میں سلمان خان اور مادھوری دکشت کی جوڑی بہت پسند کی گئی۔ اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور آل ٹائم گریٹ ہٹس میں شمار ہو گئی۔ 1999 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ جلوہ گر ہوئی جو خاندانی پس منظرپر بنی ایک ملٹی اسٹارر فلم تھی۔ اس فلم میں سلمان خان، سیف علی خان، مو نیش بہل، تبو، سونالی بیندرے اور کرشمہ کپور نے اہم کردار نبھایا تھا۔یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

سال 2003 میں سورج بڑجاتیہ نے فلم ’میں پریم کی دیوانی‘ کی ہدایت کاری کی۔ یہ فلم ان کے دادا تارا چند بڑجاتیہ کے راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’چت چور‘ کا ریمیک تھی۔ اس فلم میں رتیک روشن، ابھیشیک بچن اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کئے تھے لیکن یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا پائی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

سال 2006میں ریلیز فلم ’وواہ‘ ان کے کیریئر کی ایک اور ہٹ فلم ثابت ہوئی۔اس فلم میں شاہد کپور اور امرتا راؤ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم کے بعد سورج بڑجاتیہ نے ہدایت کاری کرنا بند کر دیا۔ بعدازاں انہوں نے 2007 میں ایک مرتبہ پھر سونو سود اور ایشا کوپیکر کے ساتھ فلم ’ایک وواہ ایسا بھی‘ بنائی جو راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’تپسیا‘ کا ریمیک تھا لیکن اس فلم کو تپسیا جیسی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

سورج بڑجاتیہ نے تقریباً آٹھ سال بعد ایک بار پھر ہدایت کاری شروع کی اور سلمان خان کو لے کر 2015 میں فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ بنائی۔ فلم میں سلمان خان اور سونم کپور نے اہم کردار نبھائے تھے اس فلم نے 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔