سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 500 کروڑ کے کلب میں شامل، باکس آفس پر جلوہ قائم

پٹھان باکس آفس پر کمال کر رہی ہے اور ریلیز کے 22 دن بعد بھی شائقین میں اس کے لئے دلچسپی برقرار ہے۔ اتنا ہی نہیں شاہ رخ کی یہ فلم اب 500 کروڑ کمانے والی فلموں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان کی فلم پٹھان / آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' زبردست کمائی کر رہی ہے اور اس نے کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ عالم یہ ہے کہ 22 دن بعد بھی تمام تنازعات کے درمیان ریلیز ہونے والی کنگ خان کی کم بیک فلم کا کریز شائقین میں برقرار ہے۔ اس کے ساتھ ہی 'پٹھان' کا کلیکشن بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

'پٹھان' نے ریلیز کے پہلے ہی دن 55 کروڑ روپے کمائے تھے۔ تب سے 'پٹھان' باکس آفس پر جلوہ افروز بنی ہوئی ہے اور زبردست کمائی کر رہی ہے۔ دریں اثنا، 'پٹھان' کی 22ویں دن کی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق 'پٹھان' نے ریلیز کے 22ویں دن 3.50 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اسی کے ساتھ فلم کا کل کلیکشن 502.35 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ یعنی فلم نے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔


خیال رہے کہ سدھارتھ آنند کی ایکشن تھرلر فلم 'پٹھان' نے دنگل، کے جی ایف چیپٹر 2، دی کشمیر فائلز اور دیگر کئی فلموں کے لائف ٹائم کلیکشن ریکارڈز کو توڑ دیا ہے۔ گھریلو باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم اب نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 500 کروڑ کے کلب میں بھی شامل ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، فلم دنیا بھر میں 1000 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے سے محض چند قدم دور ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پادوکون، جان ابراہم، آشوتوش رانا اور ڈمپل کپاڈیہ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم یش راج بینر کے اسپائی یونیورس کا شاہکار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔