بالی ووڈ میں لمبے وقت تک ٹکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے بے وقوفی: عمران ہاشمی

شروعاتی فلموں میں کِسنگ سین دینے کے لیے مشہور عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ بے وقوفوں سے بھرے بالی ووڈ میں کچھ ہی فلم ساز ہیں جو الگ کرنے سے نہیں ڈرتے، ایسے میں اداکار کے لیے سمجھدار بننا مشکل ہو رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: مشہور اداکار عمران ہاشمی کو لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں بے وقوفی کے دم پر زیادہ وقت تک ٹکا جاسکتا ہے۔ بالی ووڈ میں کبھی عمران ہاشمی کو ان کے کسنگ سینس کے لئے جانا جاتا تھا۔فلم شانگھائی ،گھن چکر،ایک تھی ڈائن جیسی فلموں میں کام کرکے انہوں نے اپنی شبیہ میں کچھ تبدیلی کی۔انہیں لگتا ہے کہ اس انڈسٹری میں بے وقوفی کے دم پر لمبے وقت تک ٹکا جاسکتا ہے۔

بالی ووڈ میں لمبے وقت تک ٹکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے بے وقوفی: عمران ہاشمی

عمران ہاشمی نے کہا کہ بے وقوفوں سے بھرے بالی ووڈ میں کچھ ہی فلم ساز ہیں جو کچھ الگ کرنےسے نہیں ڈرتے ہیں، ایسے میں اداکار کےلئے سمجھدار بننا مشکل ہوتا جارہا ہے۔اب کچھ ہی لوگ ہیں جو لیک سے ہٹ کر کچھ نیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،جیسا کہ پہلے نہیں تھا۔بالی ووڈ میں سمجھدار اداکار ہونا مشکل ہے۔یہاں بے وقوفی کے دم پر لمبے وقت تک ٹکا جاسکتا ہے۔شائقین سمجھدار ہیں لیکن ایسے فلم ساز اور ہدایت کار زیادہ نہیں ہیں جو خطرہ اٹھائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔