سونو سود- ندھی اگروال کا میوزک ویڈیو ’ساتھ کیا نبھاوگے‘ کا فرسٹ لک ریلیز

سونو، فرح اور ندھی نے انسٹاگرام پر اس گانے کا پہلا باضابطہ پوسٹر جاری کیا اور ساتھ ہی تینوں نے یہ اعلان کیا کہ اس گانے کا ٹیزر 5 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

تصویر ٹوئٹر @SonuSood
تصویر ٹوئٹر @SonuSood
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سونو سود اور اداکارہ ندھی اگروال کا میوزک ویڈیو ’ساتھ کیا نبھاوگے‘ کا فرسٹ لک ریلیز ہوگیا ہے۔ فرح خان کی ہدایت میں بنی میوزک ویڈیو ’ساتھ کیا نبھاوگے میں سونو سود کے ساتھ ندھی اگروال نظر آئیں گی۔ دیسی میوزک فیکٹری کی پیش کردہ گیت ’ساتھ کیا نبھاوگے‘ کی شوٹنگ پنجاب میں کی گئی ہے۔ اس گانے میں سونو سود ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو ایک کسان سے پولیس افسر بنتا ہے۔ یہ گانا 90 کی دہائی کے مشہور گانے’ساتھ کیا نبھائینگے' کا ری کریٹیڈ ورژن ہے اور اسے الطاف راجہ اور ٹونی ککڑ نے گایا ہے۔

سونو، فرح اور ندھی نے انسٹاگرام پر اس گانے کا پہلا باضابطہ پوسٹر جاری کیا اور ساتھ ہی تینوں نے یہ اعلان کیا کہ اس گانے کا ٹیزر 5 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔ ٹیم کو ایک ساتھ لانے پر دیسی میوزک فیکٹری کے صدر اور ایم ڈی انشل گرگ نے کہا کہ "میں اس خاص گانے کے لئے ان باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ تعاون کرکے بہت خوش ہوں۔ ہم اس گانے کے اعلان سے ملے ردعمل سے حیران ہیں اور امید کرتے ہیں کہ لوگ اس گانے پر بہت زیادہ پیار برسائیں گے‘‘۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔