سونم کپور اور آنند آہوجہ کی شادی میں شریک ہوئیں کئی فلمی ہستیاں

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجہ آج ایک دوسرے کے ہو گئے۔ ممبئی میں ہوئی ایک نجی تقریب میں کئی بالی ووڈ ہستیوں نے پہنچ کی جشن شادی کو یادگار بنا دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اداکار انل کپور کی بیٹی سونم کپور اور دہلی کے تاجر آنند آہوجہ کے درمیان چار سال سے چلی آ رہی دوستی کا رشتہ آج شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔ اس شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کی کئی بڑی ہستیاں موجود تھیں۔ شادی کے بعد کپور فیملی کی طرف سے اس جوڑے کی ایک تصویر جاری کی گئی جس میں دونوں ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہوئے کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ دن بھر کی شادی تقریب کے بعد شام کو ممبئی کے پانچ ستارا ہوٹل میں رسپشن کا انعقاد ہوا۔

اپنی زندگی کے سب سے خاص لمحوں میں سے ایک اپنی شادی کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے سونم نے ڈیزائنر انورادھا وکیل کے ڈیزائن کیے لال رنگ کے بے حد خوبصورت لہنگے کا انتخاب کیا۔ لال لہنگے میں سونم کافی خوبصورت نظر آ رہی تھیں اور سب کی نگاہیں انہی پر مرکوز تھیں۔ ہاتھوں میں لال چوڑا، پیشانی پر لٹکتا مانگ ٹیکا اور گلے میں خوبصورت ہار ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہے تھے۔ ان کے شوہر بن چکے آنند آہوجہ نے اس خاص موقع کے لیے رگھوویندر راٹھوڑ کی شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔ سونم اور آنند اس سال اکتوبر کے مہینے میں ہنی مون پر جائیں گے کیونکہ شادی کے بعد فوراً ہی سونم کو کانس فلم فیسٹیول میں جانا ہے۔

سونم کی مویسی کویتا سنگھ کے باندرا کے بینڈ اسٹینڈ واقع بنگلہ سَن ٹیک سگنیچر آئی لینڈ میں منعقد ہوئی اس شادی تقریب کا تھیم گلابی رکھا گیا تھا۔ شادی کے لیے تیار کیے گئے اسٹیج کا بھی رنگ گلابی تھا جس پر گلابی رنگ کے پھولوں سے سجاوٹ کی گئی تھی۔ یہاں تک کہ کئی بالی ووڈ اداکار بھی شادی میں شامل ہونے کے لیے گلابی رنگ کے ہی روایتی لباس میں پہنچے۔

سونم کی شادی میں شریک ہونے کے لیے بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا بچن اور بیٹے ابھشیک بچن کے ساتھ پہنچے۔ ان کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور، کرشمہ کپور، سیف علی خان، سورا بھاسکر، عامر خان، جیکلین فرنانڈیز اور رانی مکھرجی سمیت بالی ووڈ کے کئی معروف و مقبول لوگ اس شادی میں پہنچے۔

شری دیوی کی بیٹیاں اور سونم کپور کی چچازاد بہن جانوی کپور اور خوشی کپور اپنے والد بونی کپور کے ساتھ اس شادی میں شامل ہونے پہنچیں۔ اس دوران ان کےس اتھ بونی کپور کے دوست امر سنگھ بھی نظر آئے۔ سبھی مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے پہلے سے ہی وہاں کپور فیملی کے لوگ موجود تھے۔

اس سے قبل سونم کپور کی مہندی اور موسیقی کا پروگرام بھی منعقد ہوا تھا۔ اس میں پوری کپور فیملی کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر فلمی ہستیاں بھی موجود تھیں۔ میوزیکل پروگرام میں سونم کپور کے والد انل کپور انتہائی خوش نظر آ رہے تھے اور رقص کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ رقص کرتے ہوئے ان کا ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہا ہے۔ کچھ ویڈیو میں سونم کپور کے چچا سنجے کپور، ان کی چچا زاد بہنیں جانوی کپور، جیکلین فرنانڈیز، شلپا شیٹی، کرن جوہر وغیرہ خوشگوار ماحول میں ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔