اسمتا پاٹل نے اپنی بہترین اداکاری سے سب کے دل جیتے

شیام بینگل کو اسمتا پاٹل میں ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ نظر آئی اور انہوں نے اپنی فلم ’چرن داس چور‘ میں اسمتا کو ایک چھوٹا سا کردار دیا۔

اسمتا پاٹل / Getty Images
اسمتا پاٹل / Getty Images
user

یو این آئی

ہندوستانی سنیما کی اسٹار اداکارہ اسمتا پاٹل نے اپنی بہترین ادکاری سے متوازی فلموں کے ساتھ ساتھ کمرشیل فلموں میں ناظرین کے بیچ اپنی خاص جگہ بنائی۔ 17 اکتوبر 1955 کو پونے شہر میں پیدا ہونے والی اسمتا پاٹل نے اپنی تعلیم مہاراشٹر سے مکمل کی۔ ان کے والد شیواجی رائے پاٹل مہاراشٹر حکومت میں وزیرتھے جبکہ ان کی والدہ سماجی کارکن تھیں۔ کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ مراٹھی ٹیلی ویژن میں بطور نیوز ریڈر کام کرنے لگی تھیں۔ اس دوران ان کی ملاقات معروف ڈائرکٹر اور ہدایت کار شیام بینگیل سے ہوئی۔

شیام بینگل ان دنوں اپنی فلم ’ چرن داس چور‘ بنانے کی تیاری کررہے تھے۔ شیام بینگل کو اسمتا پاٹل میں ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ نظر آئی اور انہوں نے اپنی فلم ’چرن داس چور‘ میں اسمتا کو ایک چھوٹا سا کردار دیا۔منتھن اور بھومیکا میں اسمتا کے ساتھ نصیرالدین شاہ، شبانااعظمی ، امول پالیکر اور امریش پوری جیسے مشہور اداکار ساتھ تھے۔ فلم بھومیکا سے اسمتا پاٹل کا جو سفر شروع ہوا وہ چکر، نشانت ، آکروش ، گدھ، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے اور مرچ مصالحہ جیسی فلموں تک جاری رہا۔


سال 1980 میں ریلیز فلم ’چکر‘ میں اسمتا پاٹل نے جھوپڑی میں رہنے والی خاتون کا کردار ادا کیا جس کے لئے انہیں دوسری مرتبہ قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔ 80 کی دہائی میں اسمتا پاٹل نے کمرشیئل فلموں کی طرف اپنا رخ کیا اور اس دوران انہوں نے سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ’نمک حلال‘ اور ’شکتی ‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا جس کے بعد اسمتا پاٹل نے کمرشیئل فلموں میں بھی کامیابی حاصل کی۔

سال 1985 میں ہندوستانی سنیما میں انہیں شاندار اداکاری کی وجہ سے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہندی فلموں کے علاوہ اسمتا نے مراٹھی، گجراتی،تیلگو، بنگلہ، کنڑ اور ملیالم فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا جوہر دکھایا۔ اس کے علاوہ اسمتا کو عظیم فلمکار ستیہ جیت رے کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ منشی پریم چندر کی کہانی پر مبنی ٹیلی فلم ’سدگتی ‘ کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔


اپنی بہترین ادکاری سے دودہائی تک ناظرین کے دلوں میں چھانے والی ادکارہ اسمتا پاٹل نے محض 31 سال کی عمر میں 13 دسمبر 1986 کو اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کی موت کے بعد سال 1988 میں ان کی فلم لاوارث ریلیز ہوئی جو اسمتا پاٹل کے فلمی کیریئر کی اہم فلموں میں سے ایک تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔