اسمتا پاٹل متوازی اور کمرشیل دونوں طرح کی فلموں کی کامیاب اداکارہ

ہندوستانی سنیما کی اسٹار اداکارہ اسمتا پاٹل نے اپنی بہترین ادکاری سے متوازی فلموں کے ساتھ ساتھ کمرشیل فلموں میں ناظرین کے بیچ اپنی خاص جگہ بنائی

اسمتا پاٹل / Getty Images
اسمتا پاٹل / Getty Images
user

یو این آئی

(13دسمبر برسی کے موقع پر)

پونے شہر میں 17 اکتوبر 1955 کو پیدا ہونے والی اسمتا پاٹل نے اپنے آبائی شہر سے مکمل کی۔ ان کے والد شیواجی رائے پاٹل مہاراشٹر حکومت میں وزیر تھے جبکہ ان کی والدہ سماجی کارکن تھیں۔ کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ مراٹھی ٹیلی ویژن میں بطور نیوز ریڈر کا کام کرنے لگی تھیں۔ اس دوران ان کی ملاقات معروف ڈائرکٹر اور ہدایت کار شیام بینگل سے ہوئی۔ وہ ان دنوں اپنی فلم ’ چرن داس چور‘ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ شیام بینگل کو اسمتا پاٹل میں ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ نظر آئی اور انہوں نے اپنی فلم میں اسمتا کو ایک چھوٹا سا کردار دے دیا۔

منتھن اور بھومیکا میں اسمتا کے ساتھ نصیرالدین شاہ، شبانہ اعظمی، امول پالیکر اور امریش پوری جیسے مشہور اداکاروں نے کام کیا تھا۔ فلم بھومیکا سے اسمتا پاٹل کا جو سفر شروع ہوا وہ چکر، نشانت ، آکروش، گدھ، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے اور مرچ مصالحہ جیسی فلموں تک جاری رہا۔

اسمتا پاٹل / Getty Images
اسمتا پاٹل / Getty Images

سال 1980 میں ریلیز فلم ’چکر میں اسمتا پاٹل نے جھونپڑی میں رہنے والی خاتون کا کردار ادا کیا جس کے لئے انہیں دوسری مرتبہ قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ 80 کی دہائی میں اسمتا پاٹل نے کمرشیل فلموں کی طرف اپنا رخ کیا اور اس دوران انہوں نے سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ’نمک حلال‘ اور ’شکتی ‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا جس کے بعد اسمتا پاٹل نے کمرشیل فلموں میں بھی کامیابی حاصل کی۔

سال 1985 میں ہندوستانی سنیما میں انہیں شاندار اداکاری کی وجہ سے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہندی فلموں کے علاوہ اسمتا نے مراٹھی، گجراتی،تیلگو، بنگلہ، کنڑ اور ملیالم فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ اسمتا کو عظیم فلمکار ستیہ جیت رے کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کی اداکاری والی منشی پریم چندر کی کہانی پر مبنی ٹیلی فلم ’سدگتی‘ کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

اسمتا پاٹل / Getty Images
اسمتا پاٹل / Getty Images

اپنی بہترین ادکاری سے دودہائی تک ناظرین کے دلوں میں چھانے والی ادکارہ اسمتا پاٹل نے محض 31 سال کی عمر میں 13 دسمبر 1986 کو اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کی موت کے بعد سال 1988 میں ان کی فلم وارث ریلیز ہوئی جو اسمتا پاٹل کے فلمی کیریئر کی اہم فلموں میں سے ایک تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔