سدھارتھ اور کیارا نے لیے سات پھیرے، جشن میں ڈوبا جیسلمیر کا سورج گڑھ پیلیس، نیک خواہشات کا سلسلہ شروع

سدھارتھ-کیارا کی شادی میں کرن جوہر، شاہد کپور، میرا کپور، جوہی چاؤلہ اور ان کے شوہر، ایشا امبانی جیسی ہستیاں موجود تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی</p></div>

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا اڈاوانی نے آج ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سات پھیرے لیے اور رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ اس طرح فلم ’شیر شاہ‘ کی جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ہم سفر بن گئے۔ یہ شادی جیسلمیر کے سورج گڑھ پیلیس میں ہوئی ہے جہاں موجود سبھی لوگ جشن میں ڈوبے نظر آ رہے ہیں۔ سورج گڑھ پیلیس کے باہر بھی اندر بج رہی شہنائی اور موسیقی کی آوازیں صاف سنائی دے رہی ہیں۔

سدھارتھ اور کیارا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ دونوں فلم ’شیرشاہ‘ کی شوٹنگ کے دوران قریب آئے تھے اور پھر دونوں میں محبت ہو گئی۔ یہ محبت جب سامنے آئی تو شادی کی باتیں بھی شروع ہو گئیں۔ آج جب دونوں کی شادی ہوئی تو ان کی خوشی میں شریک ہونے کے لیے فلم انڈسٹری کے قریبی دوست اور اہل و عیال موجود تھے۔ جیسے ہی سدھارتھ-کیارا کی شادی کی خبر سامنے آئی، سوشل میڈیا پر ان دونوں کو نیک خواہشات پیش کیے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ-کیارا کی شادی میں کرن جوہر، شاہد کپور، میرا کپور، جوہی چاؤلہ اور ان کے شوہر، ایشا امبانی جیسی ہستیاں موجود تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عموماً شادیاں شام کے بعد ہوتی ہیں، لیکن سدھارتھ-کیارا نے بھی وکی کوشل-کیٹرینہ کیف، رنبیر کپور-عالیہ بھٹ اور کے ایل راہل-اتھیا شیٹی کی طرح دوپہر میں شادی کی۔

واضح رہے کہ سدھارتھ-کیارا کا ’روکا‘ اور ’چوڑا فنکشن‘ 6 فروری کو سنگیت کی شب سے پہلے ہوا تھا۔ ’روکا‘ دو کنبوں کے ایک جٹ ہونے کی علامت کی شکل میں جانا جاتا ہے۔ تقریب میں سدھارتھ اور کیارا کے والدین موجود تھے۔ اس کے بعد اداکارہ کے لیے ’چوڑا فنکشن‘ بھی ہوا۔ سنگیت کی شب کے لیے سورج گڑھ پیلیس کو گلابی رنگ سے نہا دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔