شردھا اور ورون ’اے بی سی ڈی 2‘ کے بعد ’اسٹریٹ ڈانسر‘ میں پھر نظر آئیں گے ساتھ

فلم ’اسٹریٹ ڈانسر‘ میں ورون دھون پنجابی لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں،جس کی پرورش لندن میں ہوئی ہے اور شردھا ایک پروفیشنل ڈانسر کے کردارمیں نظر آئیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی:اداکار ورون دھون اور شردھا کپور کی آنے والی فلم کا نام ’اسٹریٹ ڈانسر‘ رکھاگیا ہے۔ نام سے ہی ظاہر ہے کہ فلم میں ڈانس کو اہمیت دی گئی ہے۔ اس سے قبل ان دونوں کی جوڑی فلم ’اے بی سی ڈی 2‘ میں بھی نظر آ چکی ہے جو کہ ڈانس سے بھری ہوئی فلم تھی اور شائقین کو کافی پسند آئی تھی۔

’اسٹریٹ ڈانسر‘ سے متعلق موصولہ خبروں کے مطابق مشہور ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی آنے والی فلم میں ورون دھون اور شردھا کپور کا اہم کردار ہے۔اس فلم کی پہلی جھلک آچکی ہے۔اسے خود ورون نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کیا ہے۔فلم کا نام اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی ہوگا۔بھوشن کمار کے پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے نام کو لے کر قیاس لگائے جارہے تھے۔ پہلے اس فلم میں ورون کے ساتھ قطرینہ تھیں لیکن بعد میں انہوں نے ڈیٹس کی وجہ سے فلم چھوڑ دی۔اس کے بعد فلم میں شردھا کپور کو شامل کیاگیا ہے۔

بھوشن کمار نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’’یہ ایک مکمل طورپر نئے اور اصلی موضوع پر بننے والی فلم ہے اس سے ہم ایک نئی فرینچائزی شروع کرنے والے ہیں۔ورون دھون اس فلم کی شوٹنگ پنجاب میں شروع کرچکے ہیں۔‘‘ریمو ڈیسوزا نے کہا کہ یہ کچھ ویسا ہی ہے کہ جیسے ایک بار پھر سے ہم پرانے دوست ایک دوسرے کے ساتھ فلم میں کام والے ہیں۔بتادیں کہ اس فلم میں ورون پنجابی لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں،جس کی پرورش لندن میں ہوئی ہے اور شردھا ایک پروفیشنل ڈانسر کے کردارمیں نظر آئیں گی۔فلم کے کئی حصوں کی شوٹنگ لندن میں ہی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Feb 2019, 5:09 PM