شلپا شیٹی نے نورا فتحی کے ساتھ 'بابو جی ذرا دھیرے چلو‘ گانے پر کیا ڈانس

شلپا شیٹی ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'نکما‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ابھیمنیو داسانی اور شرلی سیٹیا کے بھی اہم کردار ہیں۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے نورا فتحی کے ساتھ 'بابو جی ذرا دھیرے چلو‘ گانے پر ڈانس کیا۔ شلپا شیٹی ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'نکما‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ابھیمنیو داسانی اور شرلی سیٹیا کے بھی اہم کردار ہیں۔ شلپا فلم کی تشہیر کے لیے کلرز ٹی وی کے ریئلٹی شو 'ڈانس دیوانے جونیئرز‘ کے سیٹ پر پہنچیں۔ یہاں انہوں نے نورا فتحی کے ساتھ ڈانس کیا۔

کلرز ٹی وی کے انسٹا ہینڈل سے شیئر کی گئی ویڈیو میں شلپا اور نورا دونوں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ہی بچوں کے ساتھ 'بابو جی... ذارا دھیرے چلو‘ گانے پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ شلپا شیٹی اس دوران سرخ لباس میں نظر آئیں۔ جب کہ نورا فتحی نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔