خلاباز راکیش شرما کی بایوپک میں نظر آئیں گے شاہ رخ خان

اس فلم کا نام پہلے ’سیلوٹ‘ رکھا گیا تھا لیکن اب بدل کر ’سارے جہاں سے اچھا‘ کر دیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ سال فروری میں شروع ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان خلاباز راکیش شرما کی بایوپک میں نظر آئیں گے۔ شاہ رخ خان، راکیش شرما کی سوانح میں کام کرسکتے ہیں۔ فلم کا نام پہلے ’سیلوٹ‘ رکھا گیا تھا، لیکن اب اس فلم کا نام ’سارے جہاں سے اچھا‘ رکھا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ آئندہ برس فروری سے شروع ہوگی۔ ابھی شاہ رخ کی اپنی مکمل توجہ اپنی آنے والی فلم ’زیرو‘ پر مرکوز ہے۔ کیونکہ یہ فلم ان کے کیریئر کی سب سے مہنگی فلم بھی ہے اور وہ پہلی بار ایک بونے کا کردار نبھا رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کی تخلیق سدھارتھ رائے کپور کرنے والے ہیں اور فلم کی ہدایت کاری کا کام مہیش متھائی کریں گے۔ سب سے پہلے عامر خان کو یہ فلم آفر ہوئی تھی اور انہوں نے ہی شاہ رخ کا نام میکرس کو دیا تھا۔ میکرس نے بھی شاہ رخ خان کو لے کر اس فلم کو بنانے کا فیصلہ کیا، لیکن شاہ رخ نے طے کیا تھا کہ وہ اپنی فلم 'زیرو' کے آنے کے بعد ہی کسی دوسری فلم کا اعلان کریں گے۔

شاہ رخ خان نے راکیش شرما کی ابتدائی دور کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ان کی ٹیم نے ابتدائی دور کے کچھ نمونے بنا کر دکھانے شروع کر دیئے ہیں، تاکہ شاہ رخ’ زیرو‘ سےفری ہوتے ہی اس فلم سے منسلک ہو جائیں۔ ایسا خیال ہے کہ یہ فلم اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Oct 2018, 5:09 PM