شاہ رخ خان فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل ماں ویشنو دیوی کے مندر پہنچے

اداکار شاہ رخ خان اتوار کی رات دیر گئے ویشنو دیوی پہنچے اور ماتا کے درشن کیے۔ ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سیاہ لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کے کچھ دوست بھی نظر آ رہے ہیں۔

شاہ رخ خان
شاہ رخ خان
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کے کنگ خان اور بادشاہ شاہ رخ خان ان دنوں کافی چرچہ میں ہیں، شاہ رخ خان جموں میں واقع ویشنو دیوی کے دربار پہنچ گئے ہیں۔ وہاں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں عامر خان کی بھی پوجا کرتے ہوئے کچھ تصاویر سامنے آئیں تھیں۔ ان تصاویر میں وہ اپنی بیوی کرن راؤ کے ساتھ آرتی اور کلاش پوجن کر رہے تھے۔ اداکار نے ماتھے پر تلک لگایا ہوا تھا اور وہ عامر خان پروڈکشن ہاؤس میں پوجا کرتے نظر آئے۔

عامر کے بعد اب شاہ رخ خان نے بھی آدھی رات کو اپنے دوستوں کے ساتھ ماں ویشنو دیوی کے دربار پر حاضری دی۔ اس دوران انہوں نے چہرے پر ماسک اور چشمہ لگا رکھا تھا تاکہ کوئی انہیں پہچان نہ سکے۔ اس سے قبل شاہ رخ خان کی عمرہ ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے احرام باندھ رکھا تھا۔ بتادیں کہ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلموں 'پٹھان'، 'جوان' اور ڈنکّی کو لے کر خبروں میں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سعودی عرب میں فلم 'ڈنکی' کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس کی اطلاع انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */