شاہ رخ کے بیٹے آرین خان بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

ایک طرف آرین رائٹر کے طور پر تو دوسری طرف شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان ایکٹنگ کی طرف قدم بڑھا رہی ہیں، خبر گرم ہے کہ سہانا جلد ہی زویا اختر کی ویب سیریز سے ڈیبیو کریں گی۔

آرین خان، تصویر آئی اے این ایس
آرین خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ میں ’کنگ خان‘ کے نام سے مشہور شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ اگر آپ بالی ووڈ میں آرین کی انٹری کا اندازہ لگا رہے ہیں تو آپ صحیح ہیں۔ آرین کے بالی ووڈ میں آنے کو لے کر پاپا شاہ رخ نے بھی کئی دفعہ باتیں کی ہیں۔ حالانکہ آرین ہیرو کے طور پر نہیں بلکہ بطور رائٹر فلم انڈسٹری میں آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کے پروجیکٹس کے بارے میں جو خبر ملی ہے اس سے تو یہی لگتا ہے کہ آرین بہت جلد اسکرین پر اپنے ہنر کا جلوہ بکھیریں گے۔

’پنک وِلا‘ کی ایک رپورٹ کی مانیں تو آرین بغیر کسی شور و غل کے فیچر فلمز اور ویب سیریز بنانے کو لے کر اپنے آئیڈیاز پر کام کر رہے ہیں۔ ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’جو آئیڈیاز ابھی ہیں، ان میں دو امیزن پرائم کی ویب سیریز کے لیے اور ایک فیچر فلم ہے جسے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کرے گی۔ امیزن پرائم سیریز ایک ڈائی ہارڈ فین پر ہے جس کی کہانی میں تھرلس بھی ہوں گے۔ حالانکہ فیچر فلم کو لے کر ابھی تفصیل معلوم نہیں ہے۔ اگر سب کچھ صحیح طریقے سے آگے بڑھتا ہے تو پلیٹ فارم کے ذریعہ اسی سال گرین سگنل مل جانے کا امکان ہے۔‘‘


یہ اسکرپٹس ابھی ڈیولپمنٹ اسٹیج پر ہیں۔ جب اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی سبھی ضرورتوں کو یہ پوری کر لیں گے تو انھیں ہری جھنڈی مل جائے گی۔ ان دو آئیڈیاز کے علاوہ بھی آرین دوسری کہانیوں پر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آرین کو-رائٹر بلال صدیقی کے ساتھ مل کر اسے پورا کر رہے ہیں۔

لکھنے سے متعلق آرین کی دلچسپی کے بارے میں شاہ رخ نے بھی کئی بار ذکر کیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ آرین کو لکھنا پسند ہے اور اب وہ اپنے اس ٹیلنٹ کو خاکہ دینے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایک طرف آرین رائٹر کے طور پر تو دوسری طرف شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان ایکٹنگ کی طرف قدم بڑھا رہی ہیں۔ خبر گرم ہے کہ سہانا جلد ہی زویا اختر کی ویب سیریز سے ڈیبیو کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔