شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ پوری دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی

یش راج فلمز (وائی آر ایف) کی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی "پٹھان" باکس آفس پر ہر گزرتے دن کے ساتھ تاریخ رقم کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: یش راج فلمز (وائی آر ایف) کی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی "پٹھان" باکس آفس پر ہر گزرتے دن کے ساتھ تاریخ رقم کر رہی ہے۔ یہ فلم ملک اور بیرون ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے اور اب صرف 10 دنوں میں دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں باکس آفس کلیکشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیز کے 10 دنوں میں دنیا بھر میں 729 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

شاہ رخ خان اسٹارر 'پٹھان' نے اپنے 10ویں دن (دوسرے جمعہ) کو ہندوستان میں 14 کروڑ روپے کی بڑی کمائی کی۔ (ہندی- 13.50 کروڑ، تمام ڈب شدہ ورژن - 0.50 کروڑ)۔ ان 10 دنوں میں پٹھان نے صرف بیرون ملک علاقوں میں 33.82 ملین ڈالر کمائے، جب کہ ہندوستان میں فلم کا نیٹ کلیکشن 378.15 کروڑ ہے (ہندی- 364.50 کروڑ، ڈب شدہ - 13.65 کروڑ)۔ فلم کی پوری دنیا میں میں مجموعی آمدنی 729 کروڑ ہے، ہندوستان کی مجموعی: 453 کروڑ، بیرون ملک: 276 کروڑ روپے ہے۔


وہیں فلم کی 11ویں دن کی ہندوستان کی کمائی بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پٹھان نے ہفتہ کو ریلیز کے 11ویں دن ہندوستان میں 22 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ رپورٹ کے مطابق پٹھان کی ہندوستان میں مجموعی کمائی 386 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔ جمعہ کے 13 کروڑ کے کلیکشن کے مقابلے ہفتہ کے روز 'پٹھان' کے کلیکشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ یہ قیاس بھی لگایا جا رہا ہے کہ اس دوسرے توسیعی ویک اینڈ پر 'پٹھان' آسانی سے 400 کروڑ سے زیادہ کا باکس آفس کلیکشن کر لے گی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔