شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ نے دنیا بھر میں 450 کروڑ روپے کی کمائی کی

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نے دنیا بھر میں 450 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے

<div class="paragraphs"><p>ڈنکی فلم / تصویر ایکس</p></div>

ڈنکی فلم / تصویر ایکس

user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نے دنیا بھر میں 450 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔

راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔پٹھان اور جوان کے بعد ڈنکی شاہ رخ خان کی اس سال کی تیسری فلم ہے۔فلم 'ڈنکی' دنیا بھر میں زبردست بزنس کر رہی ہے۔ 'ڈنکی' راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔فلم ڈنکی کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیاجارہا ہے۔

'ڈنکی' کے تازہ ترین کلیکشن کے بارے میں معلومات شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر دی گئی ہیں، جس کے مطابق فلم نے دنیا بھر میں 450 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔