شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' نے باکس آفس پر کیا کمال، 9 دنوں میں 700 کروڑ روپے کی کمائی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کا جادو لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے 9 دن ہو چکے ہیں اور یہ باکس آفس پر مسلسل کمائی کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کا جادو لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے 9 دن ہو چکے ہیں اور یہ باکس آفس پر مسلسل کمائی کر رہی ہے۔ فلم کا 9 ویں دن کا کلیکشن منظر عام پر آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 'پٹھان' نے جمعرات کو دوہرے ہندسے میں کمائی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

ابتدائی رجحانات کے مطابق 9ویں دن 'پٹھان' کا آل انڈیا نیٹ کلیکشن تقریباً 15.50 کروڑ تھا۔ 9 دنوں کے کلیکشن سمیت 'پٹھان' نے اب تک 364 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ 'پٹھان' نے افتتاحی دن ہندی ورژن کے ذریعے 55 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ جبکہ دوسرے دن 68 کروڑ اور تیسرے دن 38 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ اس کے بعد فلم نے ویک اینڈ پر 110 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔


وہیں، فلم نے پیر کو 25.50 کروڑ اور منگل کو 22 کروڑ کی کمائی کی۔ تاہم 7ویں دن فلم کی کمائی قدرے سست رہی لیکن فلم کی 9ویں دن کی دوہرے ہندسے کی کمائی بتا رہی ہے کہ 'پٹھان' آنے والے دنوں میں کئی بڑے ریکارڈ توڑتی نظر آئے گی۔

تجارتی تجزیہ کار رمیش بالا نے 9 ویں دن کے دنیا بھر کے کلیکشن کی اطلاع دی ہے۔ رمیش بالا کے مطابق پٹھان نے 9 دنوں میں دنیا بھر میں 700 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس کے مطابق شاہ رخ خان، دیپیکا پادوکون اور جان ابراہم اسٹارر فلم جلد ہی 1000 کروڑ کے کلب میں شامل ہوتی نظر آئے گی۔

شاہ رخ خان نے 'پٹھان' سے چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے۔ 'پٹھان' کے ساتھ بالی ووڈ کے لیے بھی نئی راہیں کھلی ہیں۔ اس کے ساتھ یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ فلم اچھی ہو تو کمائی خود بخود ہو جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔