شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے تاریخ رقم کی، 17 دنوں میں ہی توڑ دیا ’پٹھان‘ کا ریکارڈ

شاہ رخ خان کے لیے سال 2023 خوش قسمت ثابت ہو رہا ہے، سال کے شروع میں ان کی ریلیز ہوئی ایکشن تھرلر فلم ’پٹھان‘ بلاک بسٹر رہی تھی اور اب فلم ’جوان‘ اس سے بھی دو قدم آگے نکل گئی ہے۔

جوان فلم کا پوسٹر / ٹوئٹر
جوان فلم کا پوسٹر / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ لگاتار کمائی کی نئی اونچائیاں چھو رہی ہے۔ اس فلم نے پہلے تو ریلیز کے 16 دنوں کے اندر ہی ’غدر 2‘ کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا، اور اب 17 دنوں میں ہی فلم ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ کر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ’جوان‘ کی کمائی سنگل ڈجٹ تک محدود دکھائی دے رہی تھی، لیکن ہفتہ کے روز کمائی میں اُچھال دیکھنے کو ملا اور فلم کی کمائی ’پٹھان‘ سے آگے نکل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’جوان‘ باکس آفس پر چھپر پھاڑ کلیکشن کر رہی ہے۔ 16ویں دن اس فلم نے 7 کروڑ روپے کما کر ’غدر 2‘ کے مجموعی کلیکشن 532.93 کروڑ روپے کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اب ’جوان‘ کی ریلیز کے 17ویں دن کی کمائی کے شروعاتی اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق تیسرے ہفتہ کے روز فلم کی کمائی میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ ’سیکنلک‘ کی شروعاتی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق ’جوان‘ نے ریلیز کے 17ویں دن 12 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ’جوان‘ کی 17 دنوں کی مجموعی کمائی 545.58 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان کے لیے سال 2023 خوش قسمت ثابت ہو رہا ہے۔ سال کے شروع میں ان کی ریلیز ہوئی ایکشن تھرلر فلم ’پٹھان‘ بلاک بسٹر رہی تھی اور اب فلم ’جوان‘ اس سے بھی دو قدم آگے نکل گئی ہے۔ فلم ’پٹھان‘ کا لائف ٹائم کلیکشن ریکارڈ 543.5 کروڑ روپے تھا جس کو ’جوان‘ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب ’جوان‘ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے جلد ہی ’جوان‘ 600 کروڑ روپے کا ہدف بھی حاصل کر لے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔