امریکی بحریہ کے اہلکاروں نے گایا شاہ رخ خان کا مشہور گانا، وائرل ویڈیو پر ’کنگ خان‘ کا رد عمل

امریکی بحریہ کے اہلکاروں نے اے آر رحمان کی موسیقی والا شاہ رخ خان کی فلم کا گیت خوبصورت انداز میں گایا ہے، سوشل میڈیا پر اس گیت کو کافی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: امریکی بحریہ کے ارکان کی ایک دلچسپ اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل، 28 مارچ کو منعقدہ امریکی بحریہ کے سربراہان کی عشائیہ کی ایک تقریب کے دوران امریکی بحریہ نے اے آر رحمان کی موسیقی اور شاہ رخ خان کی اداکاری والی فلم کا سپر ہٹ گانا ’یہ جو دیش ہے تیرا، سودیش ہے دیرا، تجھے پاکارا...‘ بے حد خوبصورت انداز میں گایا ہے۔

بحریہ کے اس ڈنر میں امریکہ کے چیف آف نیول آپریشنز (سی این او) مائیکل ایم گلڈے اور امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترن جیت سنگھ سندھو بھی موجود تھے۔ ترن جیت سندھو نے اس خوبصورت ویڈیو کلپ کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گیت کے ان الفاظ کو تحریر کیا، ’یہ وہ بندھن ہے جو کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔‘


ویڈیو میں یو ایس نیوی بینڈ کے گلوکارون اور ساز اٹھانے والی ایک ٹیم کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ منٹ کی اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر لاکھوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ لوگوں کو امریکہ بحریہ اہلکاروں کا یہ خاص انداز کافی پسند آ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اسے خوب پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

اے آر رحمان اور شاہ رخ خان نے اس ویڈیو کلپ کو دیکھنے کے بعد مسرت کا اظہار کیا ہے، نیز شاہ رخ خان نے ویڈیو شیئر کرنے کے لئے ترن جیت سندھوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کلپ کو یو ایس نیوی بینڈ نے بھی اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔