شاہ رخ خان نے رشی کپور کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا قصہ شیئر کیا

بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے رشی کپور کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا قصہ شیئر کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے رشی کپور کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا قصہ شیئر کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی پہلی فلم دیوانہ میں رشی کپور اور دویا بھارتی کے ساتھ اہم کردار ادا کیا تھا۔ شاہ رخ نے اپنے پوسٹ میں رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ شوٹنگ کے پہلے دن ہی انہوں نے مجھ سے کہا کہ یار تجھ میں بہت توانائی ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا ’’میں کافی ڈر رہا تھا کیونکہ جس طرح میں نظر آتا تھا اور مجھے لگتا تھا کہ مجھ میں زیادہ ٹیلنٹ نہیں ہے۔“


شاہ رخ مزید کہتے ہیں کہ ”ناکامی کے بارے میں سوچنے کا کوئی مطلب نہیں تھا کیونکہ اگر میں ناکام بھی ہوتا تو میں نے سب سے بڑے اداکار کے ساتھ کام کیا تھا، جنہیں میں جانتا تھا۔ رشی صاحب، شوٹ کے پہلے دن وہ پیک اپ کے بعد میرے سین کے لئے بیٹھے، پھر اپنے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ انہوں نے کہا، یار تجھ میں توانائی بہت ہے۔ اس دن سے ہی میں اپنے ذہن میں ایک اداکار بن گیا تھا‘‘۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’’میں نے کچھ دن قبل ان سے ملاقات کی تھی اور اس فلم میں مجھے قبول کرنے کےلئے میں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہیں خود پتہ نہیں تھا کہ انہوں نے میری کس طرح حوصلہ افزائی کی ہے۔ میں انہیں کئی چیزوں کے لئے یاد کروں گا، لیکن ان سب میں سب سے زیادہ میں اپنے سر پر ان کی شفقت کو یاد کروں گا۔ میں ہمیشہ اسے ایک دعا کی طرح اپنے دل میں ركھوں گا، جس نے مجھے وہ بنایا ہے جو میں آج ہوں۔ کپور خاندان سے میری دلی تعزیت۔ اللہ آپ کو اس مشکل وقت سے نمٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔