نئی فلم جوان کی ریلیز سے قبل شاہ خان کی ویشنو دیوی مندر میں حاضری

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم جوان کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ جوان 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل دوسرا ٹریلر ریلیز ہونے جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان</p></div>

شاہ رخ خان

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم جوان کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ جوان 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل دوسرا ٹریلر ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ جوان کا دوسرا ٹریلر 31 اگست کو ریلیز ہوگا۔ ٹریلر کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان ویشنو دیوی کے دربار میں حاضری دینے پہنچے۔ شاہ رخ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں شاہ رخ سخت سکیورٹی میں گھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور انہوں نے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا ہے تاکہ کسی کو ان کے بارے میں پتہ نہ چلے۔ شاہ رخ چوڑی ٹی شرٹ، نیلی جیکٹ اور ڈینم پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ شاہ رخ نے اپنا سر جیکٹ سے اور چہرہ ماسک سے ڈھانپ رکھا ہے۔


شاہ رخ خان کے مداح ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ شاہ رخ کے فین پیج نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک ایک مداح نے لکھا- 'جوان کی ریلیز سے پہلے شاہ رخ خان ماں ویشنو دیوی درشن کے لئے گئے۔ ایک ہی دل ہے خان صاحب! کتنی بار جیتو گے؟‘‘

جوان کی بات کریں تو شائقین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ شاہ رخ فلم کا ٹریلر ریلیز سے سات دن قبل ریلیز کرنے والے ہیں۔ فلم کے اب تک کئی گانے ریلیز ہو چکے ہیں۔ ان گانوں کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ گانے ٹرینڈنگ لسٹ میں برقرار ہیں۔

جوان کو ایٹلی کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتھوپتی اور سانیا ملہوترا اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم میں دیپیکا پادوکون کا کیمیو بھی ہے۔ پری ویو میں دیپیکا کی ایک جھلک مداحوں کو دکھائی جا چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔